• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 26 ستمبر 2025

معاف کیجیے گا وقت نہیں ہے۔

اشاعت کی تاریخ 26 ستمبر 2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ جب آپ کا فی دیر تک دعا کرتے ہیں اور آپ کی دعا پوری ہو جاتی ہے تو آپ فوراً اپنی خوشخبری دوستوں کو بتاتے ہیں یا سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔ مگر ایک پل کے لیے رکیں اور غور کریں کہ کیا آپ نے خدا کا دل سے شکر ادا کیا ہے یا نہیں۔

واہ اگر میں سچ کہوں تو میں خود ہمیشہ ایسا کرتی ہوں۔ حال ہی میں مجھے دعا کا حیرت انگیز جواب ملا اور فوراً میں اپنے کام میں لگ گئی کیونکہ جس منصوبے کے لیے میں دعا کر رہی تھی اب مجھے پوری قوت سے کام کرنا تھا۔ میں نے یہاں تک دعا کی۔ خداوند تُو جانتا ہے کہ میرے پاس زیادہ وقت نہیں۔ اب بہت مصروفیت ہونے والی ہے۔ لیکن تُو جانتا ہے کہ میں تیرے لیے کس قدر شکر گزار ہوں۔ اسی لمحے مجھے اچانک اور چونکا دینے والے انداز میں احساس ہوا کہ دراصل کیا ہو رہا ہے۔ میں نے اپنا معجزہ تو پا لیا تھا

لیکن اب میں یہ سمجھنے لگی تھی کہ اُس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے "میری" محنت اور "میرا" کام ضروری ہے اُسی لمحے مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے خدا مجھ سے کہہ رہا ہو "کیا تُو نہیں جانتی کہ میں تجھے وقت دے سکتا ہوں میں طے کرتا ہوں کہ تیرا وقت کتنی تیزی سے گزرے میں کاموں کو تیز بھی کر سکتا ہوں اور سست بھی لیکن جو بات میرے لیے سب سے اہم ہے وہ یہ ہے کہ تیرے اور میرے درمیان بات چیت جاری رہے پھر مجھے کلام کی 'زبور 31: 15 آیت یاد آئی جس میں داود کہتا ہے کہ 'میرے ایّام تیرے ہاتھ میں ہیں۔

ہم سب کو اس پہلو میں بہت کچھ سیکھنا ہے۔ ممکن ہے آپ بھی اس وقت کسی ڈیڈ لائن کے دباؤ میں ہوں۔ اگر ایسا ہے تو میں دل سے داد دینا چاہتی ہوں کیونکہ آپ ایک کام تو بالکل درست کر رہے ہیں۔ آپ وقت نکال کر یہ تحریر پڑھ رہے ہیں تاکہ سچائی آپ کی زندگی میں داخل ہو سکے۔ اور سچ یہ ہے کہ آپ کی زندگی خدا کی طرف سے ایک نعمت ہے اور آج جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ اِس کے لائق ہے کہ آپ کہیں "اے خدا تیرا شکر ہے"

خدا آپ سے تعلق رکھنا چاہتا ہے۔ اور اسی تعلق سے وہ آپ کو برکت دینا چاہتا ہے۔ ان برکتوں میں وقت بھی شامل ہے۔ اُس کے لیے وقت نکالیں جو آپ کو وقت عطا کرتا ہے۔

آپ ایک معجزہ ہیں!

ڈیبورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔