دعا وہ کنجی ہے جو ہر دروازہ کھولتی ہے
آج ہم یرمیاہ 29 .11 پر اپنے مطالعے کو مکمل کر رہے ہیں۔ کیونکہ مَیں تُمہارے حق میں اپنے خیالات کو جانتا ہُوں خُداوند فرماتا ہے یعنی سلامتی کے خیالات۔ بُرائی کے نہیں تاکہ مَیں تُم کو نیک انجام کی اُمّید بخشُوں۔یرمیاہ 29: 11
خدا نے آپ کے مستقبل کے لیے ایک منصوبہ رکھا ہےاُس کے منصوبے میں داخل ہونے کا پہلا قدم یہ ہے کہ آپ اُسے دُعا میں پکاریں۔بائبل میں خدا یہ وعدہ اُن آیات میں کرتا ہے جو یرمیاہ 29. 11 کے فوراً بعد آتی ہیں وہی آیت جس پر ہم اس ہفتے غور کر رہے تھے۔
کیونکہ مَیں تُمہارے حق میں اپنے خیالات کو جانتا ہُوں خُداوند فرماتا ہے یعنی سلامتی کے خیالات۔ بُرائی کے نہیں تاکہ مَیں تُم کو نیک انجام کی اُمّید بخشُوں۔ تب تُم میرا نام لو گے اور مُجھ سے دُعا کرو گے اور مَیں تُمہاری سنُوں گا۔ اور تُم مُجھے ڈُھونڈو گے اور پاؤ گے۔ جب پُورے دِل سے میرے طالِب ہو گے۔ اور مَیں تُم کو مِل جاؤُں گا خُداوند فرماتا ہے اور مَیں تُمہاری اَسِیری کو مَوقُوف کراؤُں گا اور تُم کو اُن سب قَوموں سے اور سب جگہوں سے جِن میں مَیں نے تُم کو ہانک دِیا ہے جمع کراؤں گا خُداوند فرماتا ہے اور مَیں تُم کو اُس جگہ میں جہاں سے مَیں نے تُم کو اَسِیر کروا کر بھیجا واپس لاؤُں گا۔ 'یرمیاہ 29: 11-14
آپ اپنی ہر مشکل میں خدا سے دعا کر سکتے ہیں کیونکہ وہ آپ کی سنے گا۔ اپنے حالات کی ذمہ داری خدا کے حوالے کر دیں۔
فطری طور پر ہم تنہائی اور خالی پن کو ناپسند کرتے ہیں۔ اپنے مسائل خدا کے سپرد کریں اور پھر ثابت قدمی کے ساتھ اس کی حضوری تلاش کریں۔ اس کا روح آپ کی تمام الجھنوں اور ناممکن لگنے والی جگہوں کو بھر دے گا۔ یہ اُس کا وعدہ ہے: جو خدا کو تلاش کرتا ہے وہ اُسے پاتا ہے۔ وہ آپ سے دور نہیں ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ آپ اسے پائیں۔ آپ دروازہ کھٹکھٹائیں اور وہ دروازہ کھول دے گا۔ کیونکہ دعا وہ کنجی ہے جو ہر دروازہ کھولتی ہے بشمول آپ کے مستقبل کے دروازے کے۔
جی ہاں خدا جانتا ہے کہ وہ آپ کے لیے کیا منصوبے رکھتا ہے اور اس نے آپ کی زندگی کے لیے سلامتی اور فتح کا مستقبل بنایا ہے۔ آج ہی اُس کے قریب چلیں تو وہ بھی آپ کے قریب آئے گا۔ آپ کی زندگی میں ایک خاص مقصد ہے اور خدا نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اُسے ضرور پورا کرے گا۔ یہی بات واقعی حیرت انگیز ہے۔
آپ ایک معجزہ ہیں!
ایرک
