• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 24 ستمبر 2025

خدا آپ کو نیک انجا م کی اُمید دیتا ہے

اشاعت کی تاریخ 24 ستمبر 2025

آج ہم یرمیا ہ کی آیت پر اپنی خاص سیریز جاری رکھیں گے۔آج ہم "امید" کے بارے میں بات کریں گے۔

کیونکہ مَیں تُمہارے حق میں اپنے خیالات کو جانتا ہُوں خُداوند فرماتا ہے یعنی سلامتی کے خیالات۔ بُرائی کے نہیں تاکہ مَیں تُم کو نیک انجام کی اُمّید بخشُوں۔ 'یرمیاہ 29: 11

اُمید۔۔۔ ہماری زندگی کے لیے ایک نہایت قیمتی نعمت ہے۔ ہم اسے خدا کی حضوری میں پاتے ہیں جب وہ خود اپنی روح سے ہمارے دل میں اُمید ڈال دیتا ہے。

آج میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ اُس خداوند سے دعا کریں جو اُمید عطا کرتا ہے۔

آئیے ہم مل کر دعا کریں۔

اے خداوند تیرا شکر ہو کہ تجھ میں میرے مستقبل کے لیے اُمید ہے۔میں تیرے حضور آتا ہوں کیونکہ مجھے تیرے ارادوں پر بھروسا ہے۔'خُدا اِنسان نہیں کہ جُھوٹ بولے اور نہ وہ آدمؔ زاد ہے کہ اپنا اِرادہ بدلے گنتی 23: 19-20

'تُو نے اپنے بندہ میرے باپ داؤُد کے حق میں وہ بات قائِم رکھّی جِس کا تُو نے اُس سے وعدہ کِیا تھا۔ تُو نے اپنے مُنہ سے فرمایا اور اُسے اپنے ہاتھ سے پُورا کِیا جَیسا آج کے دِن ہے۔ '2 تواریخ 6: 15

میں تجھ میں امید رکھتا ہوں کیونکہ تو وعدوں میں وفا کرنے والا خدا ہے۔جو کچھ تُو نے اپنے منہ سے فرمایا تو اُسے اپنے ہاتھ سے پورا کرتا ہے۔تو میرے دل کو جانتا ہے اور چونکہ میری خواہش ہے کہ میں تیری راہوں پر چلوں تو مجھے سلامتی کے بندرگاہ تک ضرور پہنچائے گا۔چاہے کچھ بھی ہو جائے میں پیچھے نہ ہٹوں گا بلکہ آگے بڑھتا رہوں گا۔'یہ خُداوند کی شفقت ہے کہ ہم فنا نہیں ہُوئے کیونکہ اُس کی رحمت لازوال ہے۔ وہ ہر صُبح تازہ ہے۔ تیری وفاداری عظِیم ہے۔ 'نوحہ 3: 22-23

تو ہی وہ اُمید ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتی۔میں آج اعلان کرتا ہوں کہ اے خداوند تُو ہی میری اُمید ہے۔یسوع کے نام میں آمین۔

آپ ایک معجزہ ہیں!

ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔