جو خدا نے کہا ہے اسے کوئی روک نہیں سکتا۔

آج ہم آیت کے اس حصہ پر غور کر یں گے۔'کیونکہ مَیں تُمہارے حق میں اپنے خیالات کو جانتا ہُوں خُداوند فرماتا ہے یعنی سلامتی کے خیالات۔ بُرائی کے نہیں تاکہ مَیں تُم کو نیک انجام کی اُمّید بخشُوں۔ 'یرمیاہ 29: 11
بائبل کہتی ہےآج میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ یہ کلمات آپ کے دل کو چھو جائیں۔
میرے بیٹے میں نے آپ کی زندگی کے لیے ایک منصوبہ بنایا ہے۔جو کچھ میں نے کہا ہے
جو وعدے میں نے آپ سے کیے ہیں جو رویا میں نے آپ پر ظاہر کی ہیں جو باتیں میں نے آپ کے بارے میں کی ہیں۔۔۔ یہ سب پوری ہوگی۔ ہاں میں نے سب کچھ آپ کے لیے پہلے سے منصوبہ بنا رکھا ہے ۔
آپ کو جو بھی مشکلات درپیش آئیں گی میں نے ان کا انتظام کر رکھا ہےمشکل وقت، بیماری، مالی ضرورت۔
کوئی بھی میرے کہے ہوئے کو ختم یا تباہ نہیں کر سکتا۔آپ آگے بڑھ سکتے ہیں۔میں آپ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑوں گا۔
میں دینا کے آخر تک ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں۔میں آپ سے ایک قدم آگے ہوں۔ میں آپ سے پہلے آپ کی راہ ہموار کرتا ہوںوہ راستہ جو آپ نے لینا ہے۔۔۔ میں پہلے ہی چل چکا ہوں۔میں نے سارے پہاڑ ہموار کر دیے ہیں اور ہر رکاوٹ کو عبور کر لیا ہے۔آپ مجھ پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔یرمیاہ 29: 11
میری آج کی دعا ہے کہ آپ اچھی طرح سمجھیں کہ خدا نے جو کہا ہے وہ کوئی روک نہیں سکتا۔ کیا ہوگا اگر ہم تھوڑا وقت نکال کر دعا کریں اور اعلان کریں کہ خدا کام کرے گا اور آگے بڑھے گا؟
اے میرے آسمانی باپ تیرا شکریہ کہ میں تیرا ہوں میری زندگی تیری ملکیت ہے اور میری قدر تیرے نزدیک بیش بہا ہے۔ تیرا شکر یہ کہ تیرا کامل میری زندگی میں پورا ہو رہا ہے۔ میں پختہ یقین رکھتا ہوں کہ سب کچھ میری ترقی اور تیرے منصوبے کے پورا ہونے کے لیے چل رہا ہے۔جو کچھ تُو اپنے منہ سے فرماتا ہے تُو اپنے ہاتھ سے اُسے پورا بھی کرتا ہے۔ جو فیصلہ تُو صادر کرتا ہے اُسے کوئی روک نہیں سکتا۔ یسوع کے نام میں آمین۔
آپ ایک معجزہ ہیں
ایرک

