خدا کے آپ کے لیے منصوبے آپ کے تصور سے کہیں بڑھ کر ہیں۔

اس ہفتے آئیں ہم یرمیاہ 29 باب کی آیت 11 پر ایک مطالعہ شروع کرتے ہیں جو بائبل کی ایک بہت ہی پیاری آیت ہے۔کیونکہ خدا فرماتا ہے۔''یرمیاہ 29: 11کیونکہ مَیں تُمہارے حق میں اپنے خیالات کو جانتا ہُوں خُداوند فرماتا ہے یعنی سلامتی کے خیالات۔ بُرائی کے نہیں تاکہ مَیں تُم کو نیک انجام کی اُمّید بخشُوں۔ ہم ہر دن اس شاندار آیت کا ایک حصہ تفصیل سے سیکھیں گے۔ خدا کے کلام سے سچائیاں اور اصول اخذ کریں گے تاکہ ہمارا ایمان مزید مضبوط ہو۔
کیونکہ مَیں تُمہارے حق میں اپنے خیالات کو جانتا ہُوں خُداوند فرماتا ہے یعنی سلامتی کے خیالات۔ بُرائی کے نہیں تاکہ مَیں تُم کو نیک انجام کی اُمّید بخشُوں۔ 'یرمیاہ 29: 11 تو پھر بائبل یہاں کس منصوبے کی بات کر رہی ہے آئیں ہم مل کر اس کو اور گہرائی سے جانیں آئیں یہیں سے آغاز کریں کہ خُدا آپ کو ذاتی طور پر جانتا ہے وہ آپ کی خواہشات منصوبے خواب خوف اور وہ سب کچھ جانتا ہے جو آپ کو ناممکن لگتا ہے وہ آپ کے سر کے بالوں کی تعداد تک جانتا ہے اور آپ کی ہر کمزوری کو بھی محبت سے دیکھتا ہے
اِس سے پیشتر کہ مَیں نے تُجھے بطن میں خلق کِیا۔ مَیں تُجھے جانتا تھا اور تیری وِلادت سے پہلے مَیں نے تُجھے مخصُوص کِیا اور قَوموں کے لِئے تُجھے نبی ٹھہرایا۔ 'یرمیاہ 1 :5
خُدا نے آپ کو پاک اور خاص بنایا ہےاور یہ کتنی بڑی خوشخبری ہے نا؟
خدا کے آپ کی زندگی کے لیے منصوبے ہیں۔ ایسے منصوبے جو آپ کی سوچ سے بھی بڑھ کر ہیں۔ یہ آپ کو خُدا کے قریب لے جائیں گے اور ایسا شخص بنائیں گے جو آپ بننے کے لیے بنے ہیں۔اگر آپ اپنے منصوبوں میں خُدا کو پہلے رکھیں تو ہمیشہ وہ قدرت آپ کے پاس ہوگی جو آپ کو کامیابی کے لیے چاہیے۔ جب خُدا آپ کے ساتھ ہو تو جو چیز آپ کو ڈراتی ہے وہ آپ پر کبھی قابو نہیں پا سکتی۔ ایک شخص جو خُدا کے ساتھ ہو ہمیشہ اکثریت میں ہوتا ہے۔
آج میری دعا ہے کہ آپ اپنے تمام منصوبوں اور کاموں میں خُدا کو مرکز بنائیں۔وہ آپ کو اچھی طرح جانتا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ آپ کے لیے کیا اچھا ہے۔ جب خدا آپ کے ساتھ ہے تو کوئی چیز ناممکن نہیں ہے ۔
آپ ایک معجزہ ہیں!
ایرک

