• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 19 ستمبر 2025

کیا آپ خدا کی مثال پر چلیں گے؟

اشاعت کی تاریخ 19 ستمبر 2025

غرض اِیمان اُمّید مُحبّت یہ تِینوں دائِمی ہیں مگر افضل اِن میں مُحبّت ہے۔'1 کرنتھیوں 13:13 آپ کے لیے سب سے آسان کیا ہے؟ ایمان رکھنا؟امید کرنا؟ یا محبت کرنا؟ میں اب بھی ایمان لانا سب سے آسان سمجھتی ہوں۔ اور چونکہ میں ایمان رکھتی ہوں اس لیے مجھے امید بھی ملتی ہے۔ لیکن محبت کرنا واقعی سب سے مشکل ہے۔ خاص طور پر جب مجھے تکلیف اور مایوسی ہوئی ہو تب ہر ایک سے محبت کرنا میرے لیے زیادہ قیمت رکھتا ہے۔

یقیناً اسی ترتیب سے آیت میں ذکر ہے۔ پہلے ایمان پھر امید اور آخر میں محبت۔ لیکن پھر آیت کے آخر میں کہا گیا ہے:'1 کرنتھیوں 13:13 غرض اِیمان اُمّید مُحبّت یہ تِینوں دائِمی ہیں مگر افضل اِن میں مُحبّت ہے۔ خدا جانتا ہے کہ انسانی طور پر دوسروں سے ویسی محبت کرنا ناممکن ہے جیسی کرنی چاہیے۔ اسی لیے میں آپ کو یاد دلانا چاہتی ہوں '1 یوحنا 4: 16 خُدا مُحبّت ہے اور جو مُحبّت میں قائِم رہتا ہے وہ خُدا میں قائِم رہتا ہے اور خُدا اُس میں قائِم رہتا ہے۔

آپ کو اپنی قوت سے محبت کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ خدا کی وہ بے حساب محبت قبول کریں جو آپ کے لیے ہے اور اسی الہی محبت سے محبت کریں۔ جب ہم اکثر کہتے ہیں کہ زمین پر سلامتی ہو خدا ہم سے یہ توقع رکھتا ہے کہ ہم پہلا قدم اٹھائیں۔ وہ پہلا قدم یہ ہے کہ ہم سب سے پہلے ان سے محبت کریں جو ہمارے راستے میں ہیں اور جنہیں ہم سمجھتے ہیں کہ شاید محبت کے مستحق نہیں۔

عداوت جھگڑے پَیدا کرتی ہے لیکن مُحبّت سب خطاؤں کو ڈھانک دیتی ہے۔ 'امثال 10: 12 محبت خامیوں کو نظر انداز کرتی ہے۔ اسی طرح خدا بھی خامیوں کو نظر انداز کرتا ہے آپ کی بھی جب آپ اُس سے معافی مانگتے ہیں۔ آپ خدا کی محبت سے مدد لے سکتے ہیں تاکہ اُن سے محبت کریں جنہیں آپ سمجھتے ہیں کہ وہ محبت کے مستحق نہیں۔

جب آپ یہ پہلا قدم اٹھائیں گے جو آپ کے لیے ممکن ہے تو یقین رکھیں کہ خدا آپ کی مدد کرے گا کہ آپ اگلا قدم بھی اٹھائیں جو آپ کے لیے ممکن نہیں۔ اگر آپ اپنی طاقت سے وہ کریں جو آپ کے بس میں ہے تو خدا وہ کرے گا جو آپ کے بس سے باہر ہے۔ وہ آپ کے دل میں اور زمین پر سلامتی کا خواہاں ہے۔ آج ممکن قدم اٹھانے کے لیے آپ کا شکریہ آپ ایک معجزہ ہیں۔

ڈیبورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔