آپ کو محبت میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے

حال ہی میں میں ایک پیانو نواز کے ساتھ بیٹھی جو بچپن سے دنیا بھر میں کامیابی سے سفر کر چکا ہے۔ اب وہ ساٹھ کی دہائی میں ہے اور اس کے پاس بہت تجربہ جمع ہو چکے ہے۔ مجھے ایسے لوگوں سے سوالات پوچھنا پسند ہے تاکہ میں ان سے سیکھ سکوں۔
انہوں نے کہا میں نے اپنی پہلی کمائی کو فوراً سمجھداری سے لگا دیا تھا۔ اب مجھے پیسوں کی فکر نہیں رہتی۔ میں کبھی بھی پرفارم نہ کروں تب بھی ٹھیک ہے، لیکن میں ایسا نہیں کروں گا کیونکہ گھر میں میرا کوئی انتظار نہیں کرتا۔ اسٹیج کے بغیر میں اکیلا ہوں۔ہاں یہ باصلاحیت موسیقار اپنی پوری زندگی لگا چکا ہے۔ لیکن اس نے سب سے اہم چیز یعنی محبت میں سرمایہ کاری کرنا نہیں سوچا۔بائبل کہتی ہے'مُحبّت کے طالِب ہو 1 کرنتھیوں 14 : 1
میں جانتی ہوں آج کل آپ کہہ سکتے ہیں محبت سب سے غیر یقینی سودا ہے جس میں کوئی ضمانت نہیں لیکن جو ایسا سوچتا ہے اُس نے غلط محبت میں سرمایہ کاری کی ہے اور اُس نے اس محبت کی اصل خوبیوں کا تجربہ تک نہیں کیا۔سیدھی اور صاف بات یہ ہے کہ خدا آپ سے کہتا ہے کرنتھیوں 13: 8 میں مُحبّت کو زوال نہیں۔
خدا کی محبت کوئی عام محبت نہیں۔ یہ کبھی ختم نہیں ہوتی۔ اگر آپ سچے دل سے اس میں شامل ہوں تو آپ ہمیشہ کے لیے اس محبت کو محسوس کریں گے۔ بس اپنا وقت دیں۔ دعا کریں۔ خدا کی حضوری میں وقت گزارے ۔ یہ سب کچھ آپ بغیر کسی قیمت کے کر سکتے ہیں۔
کیا آپ نے پہلے ہی اس محبت میں سرمایہ کاری کی ہے یا آپ ہمیشہ خدا کی اس محبت سے کچھ حاصل کرنے کا انتظار کرتے رہتے ہیں یقین کریں وہ لوگ جو خدا کی محبت میں سرمایہ کاری کرتے ہیں وہ کبھی نقصان نہیں اٹھاتے۔ یہ سب سے محفوظ سودا ہے نہ صرف زمین پر بلکہ ایک ایسا سودا ہے جو آپ سیدھا جنت سے کرتے ہیں کیونکہ مُحبّت کو زوال نہیں۔ '1 کرنتھیوں 13: 8 کیا آپ آج اس محبت میں اپنا وقت، دعا اور خدا کی حضوری کو دیں گے ؟
آپ ایک معجزہ ہیں۔
ڈیبورا

