• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 17 ستمبر 2025

آپ کس چیز سے ڈرتے ہیں

اشاعت کی تاریخ 17 ستمبر 2025

کیا آپ ایک اہم فیصلہ کر رہے ہیں؟   کیا آپ چاہتے ہیں کہ یہ فیصلہ آپ کو خود نہ کرنا پڑے بلکہ کوئی اور آپ کے لیے کر دے۔ آپ کو اس میں مدد مل سکتی ہے۔جیسا کہ ہمیشہ ہوتا ہے خدا کا کلام آپ کی زندگی کے ان اہم مسائل کو حل کرنے میں مدد دیتا ہے تاکہ آپ بے خوف ہو کر ان کا سامنا کر سکیں۔

مُحبّت میں خَوف نہیں ہوتا بلکہ کامِل مُحبّت خَوف کو دُور کر دیتی ہے کیونکہ خَوف سے عذاب ہوتا ہے اور کوئی خَوف کرنے والا مُحبّت میں کامِل نہیں ہُؤا۔ '1 یوحنا 4 :18 ٹھیک ہے اب آپ یہ سوچ رہے ہوں گےیہ بڑا فیصلہ میری نوکری سے متعلق ہے اور وہاں محبت بہت کم ہے۔ میں اپنے مسئلے کو محبت کی مدد سے حل نہیں کر سکوں گا کیونکہ وہاں لوگ مجھ سے محبت نہیں کرتے۔ میں سمجھتی ہوں میں جانتی ہوں اسی لیے ہمیشہ یہ سمجھداری کی بات ہے کہ ایسے فقرے سے پہلے اور بعد والی آیات بھی پڑھی جائیں۔ آیت 16 یوں فرماتی ہے۔

جو مُحبّت خُدا کو ہم سے ہے اُس کو ہم جان گئے اور ہمیں اُس کا یقِین ہے۔ خُدا مُحبّت ہے اور جو مُحبّت میں قائِم رہتا ہے وہ خُدا میں قائِم رہتا ہے اور خُدا اُس میں قائِم رہتا ہے۔ '۱-یُوحنّا 4: 16 اور اگلی آیت میں یہ فرمایا گیا ہے۔ہم اِس لِئے مُحبّت رکھتے ہیں کہ پہلے اُس نے ہم سے مُحبّت رکھّی۔  ی۔(1-یُوحنّا 4: 19)  خدا محبت ہے۔ جب یہ محبت یعنی خدا آپ کے دل کو مکمل طور پر بھر دیتا ہے تو وہ آپ کے اندر کے خوف کو ختم کر دیتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ محبت آپ کے اندر سے تبدیلی لاتی ہے اور آپ کو وہ طاقت دیتی ہے جس سے آپ ہر دن اور سامنے آنے والے چیلنجوں کا بہادری سے سامنا کر سکیں۔آپ کو بس اُس کے پاس جانا ہے اور وہ آپ کے ساتھ چلے گا۔

یہ بہت آسان ہے۔ میری دعا ہے کہ آپ آج یہ محسوس کریں کہ اُس کی محبت آپ کے خوف کو دور کرتی ہے اور اس کے ذریعے وہ آپ کو دوبارہ اپنے چیلنجز میں اپنی حیرت انگیز قوت دکھائے۔

آپ ایک معجزہ ہیں!

ڈیبورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔