• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 16 ستمبر 2025

کیا آپ اُس عظیم محبت کی تلاش میں ہیں

اشاعت کی تاریخ 16 ستمبر 2025

کل ہم نے اس موضوع میں غور کیا تھا سب کچھ کرنے سے پہلے محبت کرو لیکن اگر ہمیں خود بہت کم محبت ملی ہو تو ہم یہ کیسے کر سکتے ہیں  کیا ہم واقعی اُس وقت تک محبت کر سکتے ہیں جب تک ہمیں خود محبت نہ ملی ہو.ہم سب چاہتے ہیں کہ ہمیں محبت ملے۔ ہم سب اُس عظیم محبت کو محسوس کرنا چاہتے ہیں۔ شاید آپ نے کبھی سوچا ہو کہ آپ نے وہ محبت پا لی ہے لیکن پھر معلوم ہوا کہ وہ محبت اتنی عظیم نہیں تھی جتنی آپ نے سمجھی تھی۔ آپ کو تکلیف پہنچی اور آپ کا دل ٹکڑوں میں بٹ گیا۔

یا شاید آپ کو اپنی زندگی میں کئی خوبصورت سال اُس عظیم محبت کے ساتھ گزارنے کا موقع ملا لیکن پھر وہ محبت ختم ہو گئی اور اب آپ تنہائی محسوس کرتے ہیں اور اُس محبت کے لمحوں کو دوبارہ ترستے ہیں جو کبھی آپ کے پاس تھے۔ہم اُس نایاب اور کامل محبت کی تلاش میں ہوتے ہیں اور یہ بھول جاتے ہیں کہ سب سے عظیم محبت اُن سب کے لیے دستیاب ہے جو سچے دل سے اُسے تلاش کرتے ہیں۔

آج میں آپ کے ساتھ ایک بائبل کی آیت شیر کرنا چاہتی ہوں 'جو مُحبّت خُدا کو ہم سے ہے اُس کو ہم جان گئے اور ہمیں اُس کا یقِین ہے۔ خُدا مُحبّت ہے اور جو مُحبّت میں قائِم رہتا ہے وہ خُدا میں قائِم رہتا ہے اور خُدا اُس میں قائِم رہتا ہے۔ '1 یوحنا 4:16

سب سے پہلی اور سچی حقیقت یہ ہے کہ خدا محبت ہے۔ یہی سب کچھ ہے۔ ہم اکثر کسی انسان میں سچی اور عظیم محبت تلاش کرتے ہیں لیکن بائبل یہ نہیں کہتی کہ محبت ہے بائبل صرف یہ کہتی ہے کہ خدا ہی محبت ہے محبت کا اصل سرچشمہ صرف وہی ہے۔ہم لوگوں میں عظیم محبت کیوں تلاش کرتے ہیں جب محبت صرف خدا میں ہی ہے۔دوبارہ یاد دلاتی ہوں خُدا مُحبّت ہے اور جو مُحبّت میں قائِم رہتا ہے وہ خُدا میں قائِم رہتا ہے اور خُدا اُس میں قائِم رہتا ہے۔ '1 یوحنا 4:16

ہمارے لیے اس کا مطلب ہےاگر ہم خدا کو اپنی سب سے بڑی محبت بنائیں اور اس کی محبت کو قبول کریں تو ہم اُس محبت میں قائم رہتے ہیں اور اسی محبت سے زندگی گزار سکتے ہیں۔ ہم اس محبت کو دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں اور جب کوئی ہماری محبت کو تکلیف پہنچائے تو معاف بھی کر سکتے ہیں۔ اب ہمیں سمجھ آتا ہے کہ وہ شخص ہمارے لیے ضروری محبت نہیں رکھتا۔سب سے بڑی محبت صرف خدا ہی سے آتی ہے۔ واہ کیا آپ سمجھ گئے ؟ اب آپ کو وہ عظیم محبت تلاش کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ کے پاس وہ محبت آج ہی ہو سکتی ہے۔کیا آپ آج خدا کی اس محبت کو پہچانیں گے اور قبول کریں گے ۔ اس محبت میں قائم رہیں اور اسی محبت سے جئیں اور دوسروں تک محبت پہنچائیں۔یہ بہت خوبصورت ہوگا۔

آپ ایک معجزہ ہیں!

ڈیبورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔