• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 12 ستمبر 2025

کیا آپ کو ہمیشہ مایوسی بھری زندگی جینا ہوگی؟

اشاعت کی تاریخ 12 ستمبر 2025

بنتو نے اپنی جڑواں بہن کھو دی۔ درد، آنسو اور جدا ہونے کا غم اسے مایوسی کی زندگی کی طرف لے جا رہا تھا۔لیکن خدا نے اسے سمجھایا کہ اگرچہ اس کی بہن اب ساتھ نہیں ہے مگر وہ خُداوند تسلی دینے والا ہمیشہ اس کے ساتھ ہے۔ یسوع چاہتا تھا کہ وہ دیکھے کہ زندگی دوبارہ جینے کے قابل ہے۔ کیا آپ خود کو بنتو کی کہانی میں کہیں دیکھتے ہیں؟ ہاں زندگی کبھی کبھار مشکل ہوتی ہے۔ آزمائشیں سخت ہوتی ہیں۔ اور ہم ایسا کر سکتے ہیں کہ اپنے آپ کو چھپا لیں ماضی کو بہتر سمجھیں اور موجودہ حال سے مایوس ہو جائیں۔ اور مستقبل کے بارے میں ہم صرف تاریکی ہی دیکھ پاتے ہیں۔ کبھی کبھی مایوس ہونا فطری بات ہے لیکن میرا ایمان ہے کہ آپ کو مایوس ہو کر زندگی نہیں گزارنی چاہیے۔

آپ مجھ سے کہہ سکتے ہیں لیکن کہنے میں آسان ہے کرنے میں مشکل میرے پاس مایوسی محسوس کرنے کے بہت مضبوط وجوہات ہیں۔ آپ میری جگہ نہیں ہو یہ بات درست ہے میں آپ کی جگہ یا بنتو کی جگہ نہیں ہوں۔ لیکن پھر بھی مایوسی کی زندگی گزارنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں ہے میرا ایمان ہے کہ مایوسی ہمیں قید کر لیتی ہے۔ یہ ایک قید خانہ ہے ایک جگہ جہاں درد ہوتا ہے۔ اور نہ آپ اور نہ میں اس کے لیے بنائے گئے ہیں۔ درد اور مایوسی میں فرق سمجھنا بہت ضروری ہے۔

مایوسی کو دل میں رکھنا اور اسے بڑھانا خدا کی مرضی کے خلاف ہے۔ خدا چاہتا ہے کہ ہم آزاد ہوں ہمارے دل سکون پائیں اور تمام بوجھ اور پریشانیوں سے آزاد ہوں۔ اسی لیے جب بھی کوئی مشکل میرے دل پر بھاری ہوتی ہے میں اسے خدا کے حوالے کر دیتا ہوں۔ کیونکہ میں اس کے بغیر کچھ بھی نہیں کر سکتا کبھی کبھار میں اپنی مایوسی اکیلے برداشت نہیں کر پاتا۔ اسی لیے میں خدا کی طرف رجوع کرتا ہوں۔ اور میں آپ کو بھی یہی کرنے کی دعوت دیتا ہوں

کلامِ خدا کہتا ہے: جب مَیں کمزور ہوتا ہُوں اُسی وقت زورآور ہوتا ہُوں۔ 2 کرنتھیوں 12:10 خداوند یسوع میں جب آپ کمزور ہوتے ہیں تب آپ زور آور ہوتے ہیں اور جب آپ اپنی کمزوری خدا کے سامنے قبول کرتے ہیں تو آپ اسے آپ کے اندر کام کرنے دیتے ہیں۔ وہ آپ کو مایوسی اور اس کے منفی تباہ کن اثرات سے آزاد کرے گا۔ جی ہاں خدا چاہتا ہے کہ وہ آپ کا بوجھ ہلکا کرے اور آپ کو آزاد کرے بالکل ویسے ہی جیسے اُس نے بنتو کے لیے کیا تھا۔

آپ ایک معجزہ ہیں!

ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔