کیا خدا کا کوئی پوشیدہ پیغام ہے ؟

کیا آپ نے دیکھا کہ پَولُس نے اپنی تکلیف کو شیطان کی طرف سے سمجھا؟ لیکن یہ کانٹا ایک مکاشفہ بھی لے کر آیا اُسی کے ذریعے خدا نے پَولُس کی زندگی میں اپنے آپ کو بہت خاص اور زبردست طریقے سے ظاہر کیا۔کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ خدا نے یہ تکلیف اس لیے آنے دی ہو تاکہ اس کے ذریعے آپ کو کوئی خاص بات سمجھائے؟ مثال کے طور پر اپنی حالت کو دیکھیں بیماری نافرمان بچہ رشتوں کی مشکلیں جسمانی یا دلی تکلیف کے پیچھے خُدا موجود ہے۔
اُس نے محبت کا ایک پیغام چپکے سے اُس لفافے میں رکھ دیا ایک ہمدردی بھرا کلام ایک ایسا وعدہ جو کبھی نہیں ٹوٹتا اور وہ ہے میرا فضل تیرے لیے کافی ہے"2 کرنتھیوں 12 :9 گر آپ اس وقت کسی مشکل یا آزمائش سے گزر رہے ہیں تو یاد رکھیں کہ یہ پریشانی صرف ایک مڑا ہوا میلا سا لفافہ ہے۔ لیکن اُس کے اندر ایک الہی پیغام چھپا ہے جو محبت اور فضل سے بھرا ہوا ہے۔ میری دعا ہے کہ رُوحُ القدس آج آپ کو وہ پیغام دکھائے اور سمجھنے میں مدد دے۔
با ئبل کہتی ہے یسعیاہ 35: 3- 4 کمزور ہاتھوں کو زور اور ناتوان گُھٹنوں کو توانائی دو۔ اُن کو جو کچ دِلے ہیں کہو ہِمّت باندھو مت ڈرو۔ دیکھو تُمہارا خُدا سزا اور جزا لِئے آتا ہے۔ ہاں خُدا ہی آئے گا اور تُم کو بچائے گا۔ '
آ پ ایک معجزہ ہیں!
ایرک

