• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 10 ستمبر 2025

جب خُدا جواب نہیں دیتا تو آپ کیا کرتے ہیں؟

اشاعت کی تاریخ 10 ستمبر 2025

آئیے آج پَولُس رسول پر نظر ڈالیں جب وہ اپنی تکلیف کے بارے میں خدا سے تین بار دُعا کرتا ہے۔ دیکھیں   2  کرنتھیوں  12: 7-10 میں۔ کیا آپ کو یاد ہے جب اُس نے کرنتھیوں کو اپنے خط میں لکھا اس بارے میں میں نے تین بار خُداوند سے درخواست کی کہ یہ مجھ سے دُور ہو جائے  (2-کرنتھیوں 12:8) جب میں سوچتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ جب اُس نے پہلی بار دُعا کی ہو گی  تو وہ پکا ارادہ کیے ہوگا کہ یہ رکاوٹ جو اُس پر آئی ہے فوراً ختم ہو جائے۔ خُداوندا مجھے تیری ضرورت ہے یہ مشکل مجھے بہت پریشان کر رہی ہے۔ خدایا میری یہ تکلیف دور کر دے۔ آمین!پھر بھی وہ کانٹا باقی رہا۔ لیکن پَولُس جو مضبوط کردار کا حامل تھا مایوس نہیں ہوا۔ بلکہ اور زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ دعا کرتا رہا۔

خُداوندا میں ایک بار پھر تیرے حضور آیا ہوں کہ تُو یہ کانٹا مجھ سے لے لے۔ میں نے بہت غور کیا ہے اور سچ کہوں تو یہ میری خدمت میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ اگر تُو اسے مجھ سے دور کر دے تو میں آج سے کہیں بہتر طور پر تیری خدمت کر سکتا ہوں میں  بیواؤں کی مدد کر سکتا ہوں زیادہ لوگوں کو تربیت دے سکتا ہوں زیادہ خطوط لکھ سکتا ہوں تاکہ تیری کلیسیا کو سکھا سکوں اور ہمت دے سکوں میں چاہتا ہوں کہ یہ دُکھ ختم ہو جائے آمین

اور پھر بھی وہ کانٹا برقرار رہا۔ اس بار پُولُس نے یقیناً وقت نکالا روزہ رکھا اور دعا کی بے حد بےتاب ہو کر کہ اُس کی تکلیف ختم ہو جائے۔ یسوع تو نے کہا تھا کہ تُو نے صلیب پر مر کر ہماری تکلیفیں اٹھا لی ہیں اور میں اس کانٹے سے لڑتے لڑتے بہت تھک چکا ہوں۔ میں تجھ سے دوبار آخری بار درخواست کرتا ہوں تو میری اس تکلیف کو لے لے براہِ کرم ایسا کر اگر نہیں تو مجھے تیرے کلام کی ضرورت ہے۔ آمین۔

آج میں آپ کو پُولُس کے ساتھ ایک اور دعا میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں ایک ایسی دعا جس میں ہم اپنی تکلیف خُدا کے حوالے کریں گے۔ جب میں بہت کمزور ہوتا ہوں جب مجھے لگتا ہے کہ میں ہار گیا ہوں، جب برداشت کرنا مشکل ہو جائے  جب دل مایوسی سے بھرا ہو تب ہی اے یسوع تیری مدد سے میں مضبوط ہوتا ہوں۔ میں اپنا کانٹا اور اپنی ساری تکلیف تیرے حوالے کر دیتا ہوں۔ آمین

آپ ایک معجزہ ہیں!

ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔