• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 8 ستمبر 2025

کیوں اے خداوند کیوں؟

اشاعت کی تاریخ 8 ستمبر 2025

“آج کا معجزہ” کے قارئین کے ای میلز اور پیغامات سے مجھے پتہ چلا ہے کہ زیادہ تر لوگ مایوسی محسوس کرتے ہیں۔ بہت سے لوگ یہ سمجھ نہیں پاتے کہ خدا کیوں بعض مشکل حالات کو برداشت کرنے دیتا ہے۔ اسی لیے میں آپ کو پولس رسول کی زندگی کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں تاکہ ہم بائبل میں مایوسی کا جواب آسانی سے سمجھ سکیں۔

پولس نے خدا کے لیے بہت خاص کام کیے۔ وہ ایمان فرمانبرداری اور خدا پر بھروسے کے ساتھ چلتا تھا۔ پھر بھی اس نے مایوسی کا سامنا کیا خدا نے اُس کے جسم میں ایک کانٹا چُبھویا (دیکھیں2 کرنتھیوں 12 : 7-10)جو اُس کے لیے بہت تکلیف دہ تھا۔ صحیح سوال یہ ہے کیوں اے خداوند کیوں۔ جب یہ سوال بے جواب رہتا ہے تو سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے اور مایوسی بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ آج میں آپ سے بائبل یسعیاہ 55:8 میں سے ایک اہم بات شیئر کرنا چاہتا ہوں۔'خُداوند فرماتا ہے کہ میرے خیال تُمہارے خیال نہیں اور نہ تُمہاری راہیں میری راہیں ہیں۔ خدا کے خیالات ہمارے جیسے نہیں ہوتے خدا ہماری طرح نہیں سوچتا اور نہ ہی ویسا عمل کرتا ہے۔ لہٰذا اگر خدا ایسا طریقہ اختیار کرتا ہے جو آپ سمجھ نہیں پاتے۔

• کیا مایوسی ناگزیر ہے؟• کیا آپ مایوسی کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے مجبور ہیں؟

کیا ہو اگر مسئلے کا حل مایوسی کو قبول کرنے میں ہو؟ اور خود سے کہنا کہ خدا ہم سے بہتر جانتا ہے اور ہمیشہ ہمارے فائدے کے لیے کام کرتا ہے؟

کہنا آسان ہے لیکن حقیقت میں اسے جینا مشکل ہوتا ہے۔ پھر بھی میرا یقین ہے کہ مسیح میں زندگی گزارنا مایوسی میں قید رہنے کا مطلب نہیں ہے۔ ہم اپنی مایوسی کو خدا کے ہاتھوں میں دے سکتے ہیں تاکہ ہر حال میں اُس کی سلامتی اور امن کے ساتھ جی سکیں۔

لہٰذا، جب کچھ بھی میری منصوبے کے مطابق نہ ہو تب بھی میں یہ کر سکتا ہوں• خدا کی طرف رجوع کرنا• امن حاصل کرنا• جو کچھ میرے پاس ہے اس کے لیے شکر ادا کرنا• سکون کے ساتھ آگے بڑھنا

آئیے ساتھ دعا کرتے ہیں۔اے خداوند آج میں تیرے حضور شکرگزاری کے ساتھ آتا/آتی ہوں۔ تیرے ان تمام کاموں کے لیے شکریہ جو تُو نے میری زندگی میں پہلے ہی کیے ہیں اور وہ بھی جو آنے والے دنوں میں کرے گا۔ میرا دل کھلا اور تیار ہو کہ میں تیری نصیحت اور تعلیم قبول کروں یسوع کے نام پر آمین

آپ ایک معجزہ ہیں!

ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔