اب وقت ہے کہ آپ آگے بڑھیں اور عمل کریں.

آپ کس چیز کا خواب دیکھتے ہیں آپ کے دل کے گہرائی کے اندر کون سی خواہشات چھپی ہوئی ہیں کیا آپ نے کبھی انہیں بلند آواز میں کہا ہے ۔ میری زندگی میں بہت سی ایسی چیزیں ہوئی ہیں جو میں نے ممکن نہیں سمجھی تھیں اور پھر وہ حقیقت بن گئیں اور آج مجھے پتہ چلا ہے کیوں کیونکہ میں نے اپنی خواہشات کوچاہے وہ کتنی بھی عجیب ہوں . خدا کے سامنے رکھیں اور پھر خود بھی اُن پر عمل کیا
ہم اکثر سوچتے ہیں کہ دعا کرنے سے شاید کچھ نہ ہو لیکن اگر ہم دعا ہی نہ کریں تو پھر واقعی کچھ بھی نہیں ہوتا۔
جب میں بیرون ملک پڑھائی کے لیے جانا چاہتی تھی تو سب کچھ اس کے خلاف تھا۔ میرا بجٹ کم تھا۔ دوسروں کی ناپسندیدہ رائے یہ کہتی تھی کہ تمہیں یہیں رہنا چاہیے۔ تمہیں بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں۔ سرکاری معاملات بھی رکاوٹ بنے ہوئے تھے۔ لیکن میں نے خدا سے دل سے کہا کہ میں واقعی وہاں جانا چاہتی ہوں۔ پھر میں نے ایمان سے قدم اٹھایا۔یہ تجربہ میری زندگی بدل گیا۔'یعقوب 4:2 میں لکھا ہے 'تُم خواہِش کرتے ہو اور تُمہیں مِلتا نہیں۔
ایسے لمحات بھی آتے ہیں جب میں سوچتی ہوں کہ شاید اب خدا سے مزید کچھ مانگنے کی ضرورت نہیں میں جیسی ہوں ٹھیک ہوں۔ لیکن سچ یہ ہے کہ کیا آپ واقعی یہ سمجھتے ہیں کہ خدا آپ کے دل کی خواہشات کو پورا کرنا پسند نہیں کرتا؟لُوقا 11:9 میں لکھا ہے کہ 'پس مَیں تُم سے کہتا ہُوں مانگو تو تُمہیں دِیا جائے گا۔ ڈُھونڈو تو پاؤ گے۔ دروازہ کھٹکھٹاؤ تو تُمہارے واسطے کھولا جائے گا۔ 'خدا خوش ہوتا ہے جب آپ خوش ہوتے ہیں۔ خدا ہنستا ہے جب آپ ہنستے ہیں۔ خدا جشن میں شامل ہوتا ہے جب آپ اس کی مہربانی دیکھ کر حیرت میں مبتلا رہتے ہیں یہ تو خدا کی خاص بات ہے۔ وہ آپ سے محبت کرنے والا خدا ہے۔
آپ کے دل میں وہ کون سی بات ہے جو آپ کے ایمان سے بھی بڑی ہے؟ کوئی خواب ہو کوئی فکر ہو یا بیماری کی تشخیص۔ جو بھی ہو اسے اب اپنے محبت کرنے والے باپ کے سامنے دعا میں لے آئیں اور وہ ایمان دیں جو خدا کی عزت کرتا ہے۔فلپیوں 4:6 بتاتا ہے کہ 'کِسی بات کی فِکر نہ کرو بلکہ ہر ایک بات میں تُمہاری درخواستیں دُعا اور مِنّت کے وسِیلہ سے شُکرگُذاری کے ساتھ خُدا کے سامنے پیش کی جائیں۔ 'یہ دن اچھا ہوگا۔ اور یہ کسی عظیم چیز کا آغاز ہوگا۔
آپ ایک معجزہ ہیں!
ڈیبورا

