میں اس مسئلے کے ساتھ کیا کروں؟

ایسے بھی وقت آتے ہیں جب آپ کو لگتا ہے کہ ایک مسئلہ دوسرے کو اپنی طرف کھینچتا ہے صبح اٹھتے ہی آپ کے خیالات فوراً آپ کے مسائل پر قابض ہو جاتے ہیں کیا آپ نے بھی یہ محسوس کیا ہے ایسے لمحوں میں آپ کے پاس دو راستے ہوتے ہیں یا تو آپ ان خیالات کے پیچھے چلیں اور حالات کو اور بھی بگاڑ لیں یا پھر آپ دعا کریں اور خدا کی قربت کو تلاش کریں۔ ایک بات طے ہے دعا کرنا ہمیشہ آسان فیصلہ نہیں ہوتا کیونکہ ہمارے خیالات اور خوف بہت طاقتور ہو سکتے ہیں
جب ایک آئِین بنایا گیا کہ جو کوئی بادشاہ کے سوا کسی اور سے خواہ خدا ہو یا انسان کچھ مانگے گا تو اسے شیروں کی ماند میں پھینک دیا جائے گا تو یہ دانی ایل کے لیے واقعی ایک بہت بڑا مسئلہ تھادانی ایل 6 : 8-10 لیکن اس سے بھی بڑا مسئلہ یہ ہوتا اگر دانی ایل ان خیالات کے آگے ہار مان لیتا جیسے اوہ وہ مجھے مارنا چاہتے ہیں دنیا اتنی سخت اور بُری کیوں ہے اگر وہ ان سوچوں میں ڈوب جاتا تو وہ بیمار اور افسردہ اور پریشان ہو جاتا
لیکن دانی ایل نے وہی کیا جو درست تھا اس نے اپنا مسئلہ خدا کے حضور لے آیا دانی ایل 6: 8-10'اب اَے بادشاہ اِس فرمان کو قائِم کر اور نوِشتہ پر دستخط کر تاکہ تبدِیل نہ ہو جَیسے مادیوں اور فارسیوں کے آئِین جو تبدِیل نہیں ہوتے۔ پس دارا بادشاہ نے اُس نوِشتہ اور فرمان پر دستخط کر دِئے۔ اور جب دانی ایل نے معلُوم کِیا کہ اُس نوِشتہ پر دستخط ہو گئے تو اپنے گھر میں آیا اور اُس کی کوٹھری کا درِیچہ یروشلیِم کی طرف کُھلا تھا وہ دِن میں تِین مرتبہ حسبِ معمُول گُھٹنے ٹیک کر خُدا کے حضُور دُعا اور اُس کی شُکرگُذاری کرتا رہا۔
دانی ایل کو اپنے خدا پر اتنا بھروسا تھا یہاں تک کہ جان لیوا مسئلوں میں بھی جو میں چاہتی ہوں کہ میرے اور آپ کے اندر بھی ہو یہ بھروسا وہاں سے شروع ہوتا ہے جہاں ہم یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ میں ان خیالات کا جواب کیسے دوں جو بار بار میرے مسئلوں کو میرے سامنے رکھتے ہیں کلام ہمیں بتاتا ہے 'امثال 4: 23 میں کہ 'اپنے دِل کی خُوب حِفاظت کر کیونکہ زِندگی کا سرچشمہ وُہی ہے۔
سچ کہوں تو زیادہ تر وقت میں یہ مشکل اکیلے برداشت نہیں کر پاتی۔ لیکن جب میں دعا کے لیے وقت نکالتی ہوں۔ شکر ادا کرتی ہوں اور بس خدا کے ساتھ رہتی ہوں۔ تو دل کو سکون ملتا ہے۔ میں روحانی گیت سنتی ہوں جو مجھے خدا کی قوت اور اُس کے وعدوں کی یاد دلاتے ہیں۔ پھر میں زور سے وہ گیت گاتی ہوں اور یہ میرے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اسی طرح آپ بھی اپنی زندگی میں کوئی ایسا طریقہ تلاش کریں جو آپ کو خدا کے قریب لے جائے۔ اصل بات یہ ہے کہ ہم ہر حال میں خدا کے پاس جائیں۔ جب بھی آپ کے خیالات راستے میں آ جائیں تو ہمیشہ دعا کرنا پسند کریں
آپ ایک معجزہ ہیں!
ڈیبورا

