• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 4 ستمبر 2025

خدا ہی کو تکنا کیو ں ضروری ہے ؟

اشاعت کی تاریخ 4 ستمبر 2025

چاہے سب کچھ ٹھیک چل رہا ہو یا آپ حال ہی میں کسی مشکل صورتحال سے گزرے ہوں صرف خُداوند کو تکتے رہیں اور اُس پر بھروسا کریں یہی بھروسا آپ کو اُس کے قریب رکھے گا۔'میری آنکھیں ہمیشہ خُداوند کی طرف لگی رہتی ہیں کیونکہ وُہی میرا پاؤں دام سے چُھڑائے گا۔ 'زبور 25 : 15

جب سورج چمک رہا ہو تو خُدا پر بھروسا کرتے رہنا آپ کو یہ یاد دلائے گا کہ آپ کے سکون اور آپ کی سلامتی کا اصل سرچشمہ وہی ہے۔دنیا کی کوئی چیز نہ کوئی شخص نہ کوئی ادارہ نہ کوئی طاقت خُدا کی جگہ نہیں لے سکتی نہ اُس کی حیثیت جو وہ آپ کے لیے رکھتا ہے اور نہ وہ سب کچھ جو اُس نے آپ کے لیے کیا ہے。

اور جب ایسا لگے کہ آپ کے سر کے اوپر گہرے بادل کبھی چھٹنے والے نہیں تب بھی خُدا پر بھروسا آپ کو یہ قوت دیتا ہے کہ آپ بس یسوع کو تکتے رہیں۔ جو ہر مسئلے کا حل ہے اُس پر دھیان دیں. بار بار یہ سوچنے کے بجائے کہ ایسا کیوں ہوا.

مسلسل خُدا پر بھروسہ بڑھاتے رہیں اور اُس کا سکون اُس کی پائیداری اور اُس کی آرام دہ فضا حاصل کریں۔ اچھے اور برے وقتوں میں بیماری اور صحت میں فراوانی اور قلت میں بھی خُدا پر بھروسہ کریں。

آپ ایک معجزہ ہیں!

ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔