آپ کارکردگی کو اہم سمجھتے ہیں یا رشتوں کو

اگر آپ نے میرے میسج پڑھیں ہیں تو آپ جانتے ہوں گے کہ میں پہلے زیادہ تر کام اور نتائج پر توجہ دیتا تھا نہ کہ ذاتی تعلقات پر۔لیکن خدا نے میری سوچ بدل دی ہے اور اسی طرح خدا نے میری زندگی کے دوسرے پہلووں کو بھی بدل دیا ہے ۔
کیا آپ نے کبھی خدا کے ساتھ تعلق کو اسی انداز سے دیکھا ہے؟
• آج میں نے خُدا کو وقت ہی نہیں دیا• مجھے زیادہ بائبل پڑھنی چاہیے تھی• میں نے تو آج 10 منٹ بھی دعا میں نہیں گزارے
کیا آپ کے دل میں کبھی ایسے خیالات آتے ہیں؟
خُدا کے ساتھ زندگی کسی کارکردگی کا معاملہ نہیں بلکہ تعلق کا رشتہ ہے۔خُدا آپ سے کچھ لینا نہیں چاہتا وہ خود آپ کو چاہتا ہے۔خُدا ضروری نہیں کہ آپ سے زیادہ دعائیں زیادہ نیک کام یا اور کچھ مانگے۔یہ سب چیزیں آپ کو اُس کے قریب لے جا سکتی ہیں اور اُس کو بہتر سمجھنے میں مدد دیتی ہیں۔لیکن ان سب کاموں سے بڑھ کر خُدا آپ کو پورے دل اور جان سے وہ آپ سے محبت کرتا ہے ۔
مصنف سی۔ایس۔لیوس نے اسے یوں بیان کیا ہے خدا ہم سے کچھ نہیں چاہتا وہ بس ہمیں چاہتا ہے۔خُدا بس آپ کو چاہتا ہے۔ وہ سب سے بڑھ کر آپ کے دل کی تلاش میں ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ آپ کے ساتھ ایک گہرا اور سچا تعلق رکھے نہ کہ صرف ظاہری طور پر۔
رومیوں 6 :13 میں لکھا ہے کہ اور اپنے اِعضا ناراستی کے ہتھیار ہونے کے لِئے گُناہ کے حوالہ نہ کِیا کرو بلکہ اپنے آپ کو مُردوں میں سے زِندہ جان کر خُدا کے حَوالہ کرو اور اپنے اِعضا راست بازی کے ہتھیار ہونے کے لِئے خُدا کے حَوالہ کرو۔ بائبل ہمیں مکمل طور پر اپنے آپ کو خُدا کے سپرد کرنے کی دعوت دیتی ہے اپنے آپ کو مُردوں میں سے زِندہ جان کر خُدا کے حَوالہ کرو اور اپنے اِعضا راست بازی کے ہتھیار ہونے کے لِئے خُدا کے حَوالہ کرو۔
خُدا کی نظر میں سب سے اہم بات یہ نہیں کہ آپ کیا کچھ کرتے ہیں بلکہ یہ ہے کہ آپ اُس کے ساتھ کیسے ہیں۔خدا کی سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ ہمارا اُس سے ایک زندہ سچا اور قریبی رشتہ ہو . یہی خدا کی پہلی ترجیح ہے . میری دعا ہے کہ ہر دن اور ہر وقت یہ ہماری بھی ترجیح بن جائے .
آپ ایک معجزہ ہیں!
ایرک

