ہاں آزمائش ہے پر یسوع میرے سا تھ ہے

خداوند کے ساتھ قربت اور روحانی ترقی کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنا دل اُس کے سامنے کھولیں . اپنی خوشیاں اور کامیابیاں اُس سے بانٹیں اور اپنے دکھ اور مشکلات بھی اُسے بتائیں . جب ہم ایسا کرتے ہیں تو اُس کا کلام ہمیں نئی ہمت دیتا ہے . اُس کی محبت ہمارے دل کو اطمینان بخشتی ہے . اور اُس کی حکمت ہمیں صبر عطا کرتی ہے . یوں ہم اندرونی طور پر مضبوط ہوتے ہیں اور خدا کے ساتھ ہمارے تعلق میں گہرائی پیدا ہوتی ہے .
جیسایعقو ب کے خط یعقوب 1 : 2-4 میں لکھا ہے۔'اَے میرے بھائِیو! جب تُم طرح طرح کی آزمایشوں میں پڑو۔ تو اِس کو یہ جان کر کمال خُوشی کی بات سمجھنا کہ تُمہارے اِیمان کی آزمایش صبر پَیدا کرتی ہے۔ اور صبر کو اپنا پُورا کام کرنے دو تاکہ تُم پُورے اور کامِل ہو جاؤ اور تُم میں کِسی بات کی کمی نہ رہے۔
آپ کس آزمائش کا سامنا کر رہے ہیں
• کیا آپ موت کے سائے کی وادی سے گزر رہے ہیں؟• کیا آپ ہار ماننے کا سوچ رہے ہیں؟• کیا آپ خود کو نااہل محسوس کر رہے ہیں؟• کیا آپ بڑے نقصان یا غم کا سامنا کر رہے ہیں؟• کیا آپ ڈر رہے ہیں؟
ایسی صورتحال میں آپ کو صرف ایک کام کرنا ہے۔ اور وہ ہے یسوع کو تکتے رہیں.شاید آپ یہ بات پہلے ہی جانتے ہوں مگر اسے بار بار کہنا ضروری ہے کیونکہ یہی سچائی آپ کو اطمینان دیتی ہے اور آزاد کرتی ہے۔جی ہاں خدا جانتا ہے کہ وہ آپ کو کہاں بھیجنا چاہتا ہے۔ جب آپ کے راستے میں مشکلات اور طوفان آتے ہیں تو خدا نہ صرف آپ کا ہاتھ تھامے ہوتا ہے بلکہ اپنے منصوبے بھی پورے کر رہا ہوتا ہے۔ اور آپ کے ایمان کو مضبوط بنا رہا ہوتا ہے۔ اور یہ سب سے قیمتی چیز ہے۔
شک مت کریں !مضبوطی سے کھڑے رہیں یسوع کو تکتے رہیں اور خدا سے اپنی قوت حاصل کریں۔ اپنے ایمان کو مت چھوڑیں بلکہ اپنے شک وشبہات کو چھوڑ دیں.
آج خدا آپ کو برکت دے اور آپکی حوصلہ افزائی کرے.
آپ ایک معجزہ ہیں۔
ایرک

