یہ قید تو دراصل میری نہیں ہے۔

میں نے اپنی ماں کو واٹس ایپ پر میسج بھیجاکہ مجھے لگتا ہے جیسے میں ایک سنہری پنجرے میں قید ہوں یہ اُس وقت کی بات ہے جب میں اپنے دوست کے بڑے اور شاندار بنگلے پر تھی بظاہر سب کچھ خوبصورت تھا لیکن میرے دل میں گہری اداسی تھی باہر سب کچھ بالکل صحیح اور خوبصورت لگ رہا تھا میں خیالات میں اپنی شادی کا خواب دیکھ رہی تھی ہم اکثر بڑی بڑی تقریبات میں جانے کے لیے سفر کرتے تھےاسی وجہ سے مجھے ہمیشہ تیار رہنا پڑتا تھا اس نے مجھ سے کہا کہ مزید کوئی کام نہ کروں اور اپنی خِدمت کو چھوڑ دوں اس کا کہنا تھا کہ اس کا کوئی فائدہ نہیں وہ چاہتا تھا کہ میں بس اس کے ساتھ چلوں لیکن اس کی اپنی زندگی میں کوئی مقصد نہیں تھا سوائے ان بڑی بڑی محفلوں میں جانے کے۔اس وقت مجھے یہ نہیں پتا تھا کہ وہ خود اپنی زندگی کا مطلب اور مقصد ڈھونڈ رہا ہے جبکہ میں یہ بات بہت پہلے ہی جان چکی تھی۔ اس لیے میں خوف زدہ ہو گئی اور اس نے مجھے اپنی بے مقصد زندگی کے قید میں بند کر دیا。
یہ بہت بڑا خطرہ ہےاپنے اردگرد کے حالات پر دھیان دینا بہت ضروری ہے اور خود سے ہمیشہ یہ سوال کرتے رہنا چاہیے کہ کیا یہ دوستیاں مجھے آگے بڑھنے سے روک رہی ہیں یا مجھے سنوار رہی ہیں۔ اچھے دوست آپ کے اندر کی اچھائی کو پہچانتے ہیں برے دوست نہ کبھی اس کا خیال کرتے ہیں اور نہ ہی اسے سمجھتے ہیں۔
پولُس رسول بھی اس حقیقت سے واقف تھا اسی لیے اُس نے اُس وقت کے لوگوں کو یاد دلایا گلتیوں 5: 1میں مسِیح نے ہمیں آزاد رہنے کے لِئے آزاد کِیا ہے پس قائِم رہو اور دوبارہ غُلامی کے جُوئے میں نہ جُتو۔ یہ کوئی مذاق کی بات نہیں جب بار بار یہ سننے کو ملے کہ خدا نے آپ کے لیے عظیم منصوبے بنائے ہیں۔ آپ شاید سوچ رہے ہوں کہ یہ تو سب کے لیے کہا جاتا ہے ٹھیک ہے کہا جا تا ہو گا لیکن حقیقت میں وہی لوگ ان عظیم باتوں کو اپنی زندگی میں دیکھ پاتے ہیں جو اس وعدے پر ایمان رکھتے ہیں اور خود کو اُن جالوں سے بچاتے ہیں جن میں میں خود پھنس چکی تھی
اسی لیے آج میرا دل کہہ رہا ہےکسی کو بھی یہ موقع مت دیں کہ وہ ہر چیز آپ سے لے جائے جو خدا آپ کو دینا چاہتا ہے۔ میں یہ بات بار بار دہراؤں گی کیونکہ آپ اہم ہیں۔ کیونکہ جو کچھ آپ کے پاس ہے اور جو کچھ آپ کر سکتے ہیں وہی آپ کی ضرورت ہے آپ کی جگہ کوئی نہیں لے سکتااس لیے احتیاط کریں کہ آپ ایسی قید میں نہ پھنس جائیں جہاں آپ کا ہونا مناسب نہیں ہے
آپ ایک معجزہ ہیں!
ڈیبورا

