آپ کے سامنے کے دروازے کھل رہے ہیں

آپ کو وہ آٹو میٹک دروازے یاد ہیں جو جیسے ہی آپ اُن کے قریب جاتے ہیں خودبخود کھل جاتے ہیں آج میں آپ سے کہنا چاہتی ہوں کہ آپ بالکل ایسے ہی ایک دروازے کے سامنے کھڑے ہیں.اکثر ہم اپنی زندگیوں میں خود کو رکا ہوا محسوس کرتے ہیں جیسے ہم کسی قید میں ہوں کچھ بھی بہتر ہوتا نظر نہیں آتا اور ایسا لگتا ہے کہ ہم خود کچھ بھی بدلنے کی قوت نہیں رکھتے۔ لیکن یاد رکھیں یہ صرف ہمارا احساس ہےیہ خُدا کی حقیقت نہیں ہمارے جذبات اور خُدا کی قدرت کے درمیان ایمان کا معجزہ ہےجوہماری عقل سے کہیں بڑھ کر ہے.
اور حق بات کو میرے مُنہ سے ہرگِز جُدا نہ ہونے دے کیونکہ میرا اِعتماد تیرے احکام پر ہے۔ پس مَیں ابدُلآباد تیری شرِیعت کو مانتا رہُوں گا۔ اور مَیں آزادی سے چلُوں گا کیونکہ مَیں تیرے قوانِین کا طالِب رہا ہُوں 'زبور 119: 43-45
داؤد کی طرح جس نے زبور لکھا اپنا بھروسہ خدا کے اچھے فیصلوں پر رکھیں یاد رکھیں خدا کے فیصلے ہمیشہ آپ کے فائدے کے لیے ہوتے ہیں۔بہت سال پہلے صرف محبت اور فضل کی وجہ سے کیونکہ ہاں خُدا آپ کی لغزشوں کو جانتا تھا اُس نے اپنے بیٹے کو آپ کے لیے صلیب پر قربان کیا تاکہ آپ کو بند دروازوں کے سامنے کھڑے نہ ہونا پڑے۔وہ کون سا بند دروازہ ہے جس کے سامنے آپ آج کھڑے ہیں۔ کیا وہ شک ہے۔ یا بے روزگاری۔ یا آپ کے بچے جن سے آپ کا تعلق ٹوٹ چکا ہے۔ یا پھر کوئی بری عادت، غم، دکھ یا کوئی ایسا صدمہ جس نے آپ کی زندگی بدل دی ہے۔
کیا یہ آپ کی قید ہے اوروہ دروازہ جو کھلنے کا نام نہیں لیتا ۔بالکل ویسے ہی جیسے آٹو میٹک دروازے تب ہی کھلتے ہیں جب آپ ان کے قریب جاتے ہیں آج آپ کو بھی ایک قدم اٹھانا ہوگا تاکہ آپ خدا کی دی ہوئی آزادی کا تجربہ کر سکیں۔یسوع کے پاس آئیں اور آپ کے بند دروازے کھل جائیں۔آپ کو یہ قدم اٹھانا ہوگا تاکہ دروازہ کھلنے کے معجزے کو دیکھ سکیں! اور جب آپ یہ قدم اٹھائیں تو میرے ساتھ کہیںجی ہاں میں اپنے نجات پر ایمان رکھتا/رکھتی ہوں! آج میں اپنی قید سے باہر نکل رہا/رہی ہوں! کیونکہ یسوع مجھ سے محبت کرتا ہے میں آزاد ہوں۔
آپ ایک معجزہ ہیں!
ڈیبورا

