اُس کی قوت اور قدرت کو حاصل کریں

جب ہم خُداوند میں قربت اور روحانی ترقی کے موضوع پر آگے بڑھتے ہیں تو میں آج کچھ مختلف کرنا چاہتا ہوں ایک غیر روایتی راستہ اپناتے ہوئے سادہ دِلی سے دعا کرنا آئیے دعا کریں اور خُداوند سے عرض کریں کہ وہ ہمیں تقویت دے ہمارے ساتھ چلے اور ہماری راہنمائی فرمائی۔کیونکہ خُدا کا کلام واضح ہے جب وہ کہتا ہےکیونکہ مُجھ سے جُدا ہو کر تُم کُچھ نہیں کر سکتے۔ 'یوحنا 15 :5
اسی لیے دعا کرنا خداوند میں بڑھنے کے لیے بہت ضروری ہے ۔ میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ میرے ساتھ دعا کریں…اے خداوند تو ہی اصلی انگور کا درخت ہے۔ تو ہی میری زندگی اور میری تمام قوت کا سرچشمہ ہے۔ تیرے بغیر میں نہ کچھ ہوں نہ کچھ کر سکتا ہوں۔ اپنی پاک روح سے میری رہنمائی کر تاکہ میں ہر لمحہ تجھ سے جڑا رہوں اور پھل لاتا رہوں۔تیرے خیالات میرے خیالات سے بہت بلند ہیں اور کئی بار میں واقعی نہیں سمجھ پاتا کہ تجھ میں قائم رہنے کا مطلب کیا ہے۔ مگر ایمان کے ساتھ میں پوری دلجمعی پوری عقل اور پوری قوت سے تجھے تلاش کرنے کی خواہش رکھتا ہوں۔مَیں تیرے لیے جینا چاہتا ہوں ایسی زندگی گزارنا چاہتا ہوں جو پھل لائے اچھا پھل میرے خاندان، دوستوں، پڑوسیوں، ساتھی کام کرنے والوں اور ہر اُس شخص کے لیے جس سے میرا واسطہ پڑے۔
بعض اوقات میں اپنی ہی قوت اور اپنی ہی کوششوں سے سب کچھ کرنے کی کوشش میں خود کو تھکا دیتا ہوں۔یِسُوع مجھے اپنے قریب رکھ!مَیں جانتا ہوں کہ تیرے بغیر مَیں کچھ نہیں کر سکتامَیں اپنی قوت سے تھکنا نہیں چاہتا مَیں تیری فتح کے آرام میں جینا چاہتا ہوں۔اپنے پورے وجود کے ساتھ مَیں تیرے جلال کے لیے برکت کا ایک برتن بننا چاہتا ہوں۔آج مَیں فیصلہ کرتا ہوں کہ مَیں اپنی قوت تجھ ہی سے حاصل کروں گاصرف تجھ ہی سے۔یسوع میرے خداوندمیں ٓاپ سے محبت کرتا ہوں.
آپ ایک معجزہ ہیں!
ایرک

