• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 26 اگست 2025

شکرگزاری کا رویہ اپنائیں 🙌

اشاعت کی تاریخ 26 اگست 2025

آئیے اپنے خاص سلسلے خداوند میں قربت اور روحانی ترقی کو جاری رکھیں۔بائبل ہمیں بارہا نصیحت کرتی ہے کہ ہم اپنے خداوند یسوع کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کریں مسیحی زندگی صرف اُسے اپنا خدا اور نجات دہندہ تسلیم کرنے تک محدود نہیں ہے بلکہ اُس کے ساتھ جینا بھی ہے۔ اُس کے کلام میں جڑ پکڑنا اور اُس کی سچائی میں مضبوط ہونا ہے۔ لیکن خُدا ہم سے شکر گزار ہونے کا بھی تقاضا کرتا ہے۔

'پس جِس طرح تُم نے مسِیح یِسُوعؔ خُداوند کو قبُول کِیا اُسی طرح اُس میں چلتے رہو۔ اور اُس میں جَڑ پکڑتے اور تعمِیر ہوتے جاؤ اور جِس طرح تُم نے تعلِیم پائی اُسی طرح اِیمان میں مضبُوط رہو اور خُوب شُکرگُذاری کِیا کرو۔ 'کُلسِّیوں   2 :6-7

ماضی حال اور مستقبل کی خوشی منانے سے ہم خُدا کی وفاداری میں مضبوطی سے قائم رہتے ہیں۔ ہم اُس کی برکتوں کو دیکھنے کے لیے اپنی نظریں کھولتے ہیں اور اُن چھوٹے چھوٹے لمحات میں بھی خُدا کو دریافت کرتے ہیں جنہیں ہم عام سمجھ کر نظر انداز کر سکتے ہیں

• ہماری کھڑکیوں سے چھن کر آنے والی دھوپ کی کرنیں• بدلتے ہوئے غروب آفتاب کے روشن رنگ• بچے جو ہنسی خوشی سرگوشیاں کرتے ہیں• ہمارا شریک حیات جو ہر ہفتے کوڑا کرکٹ باہر نکالتا ہے• اور بہت سی دوسری چھوٹی چھوٹی چیزیں

جیسے یسوع نے روٹی توڑتنے سے پہلے خُدا کا شکر ادا کیا ویسا ہی معجزہ اُس وقت ہوتا ہے جب ہم شکرگزاری کا طریقہ جان لیتے ہیں۔لیکن اس سے بھی بڑھ کر شکرگزاری کا رویہ اپنانا ہمیں خُدا کے دل کے اور قریب لے آتا ہے اور اُس کی محبت اور وفاداری کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔آج میرا آپ کے لیے چیلنج یہ ہے اپنی ڈائری یا موبائل فون نکالیں اور کم از کم 10 ایسی چیزیں لکھیں جن کے لیے آپ شکر گزار ہیں اور پھر خُدا کا ان سب کے لیے شکریہ ادا کریں

آپ ایک معجزہ ہیں!

ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔