خُدا کی حمد و ثنا کرنے کے لیے یہ تین بہترین وجوہات ہیں✌️

جیسے کہ ہم ایک نئے ہفتے کا آغاز کررہے ہیں تو میں آپ سے خداوند میں قربت اورروحانی ترقی کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں۔ ہم اس سلسلے میں اُس پہلو کا جائزہ لیں گے جو ہمیں اُس خدا کی ذات کے قریب لے جاتا ہے جس نے سب سے زیادہ ہماری زندگی کو اِس زمین پر چاہا۔ میری دعا ہے کہ یہ سلسلہ آپ کے لیے برکت کا باعث بنے اور آپ کے ایمان اور خُدا کی معرفت میں اضافہ کرے۔ شاید آپ نے بائبل میں کُلسِّیوں 3 :16 وہ آیت پڑھی ہو جو کہتی ہے مسِیح کے کلام کو اپنے دِلوں میں کثرت سے بسنے دو اور کمال دانائی سے آپس میں تعلِیم اور نصِیحت کرو اور اپنے دِلوں میں فضل کے ساتھ خُدا کے لِئے مزامِیر اور گِیت اور رُوحانی غزلیں گاؤ۔
شاید آپ نے کبھی اتوار کے دن یہ محسوس کیا ہو حمد و ثنا میں ایک خاص فضل ہوتا ہے۔
تو خُدا کی تعریف کرنے کی یہ تین اہم وجوہات ہیں:
-
تعریف آپ کو خُدا کی قربت میں لے جاتی ہے۔
-
تعریف خُدا کی قدرت کو فعال کرتی ہے۔
-
تعریف آپ کے دل کو آرام دیتی ہے۔
ایک پریشان کن ہفتے کے بعد خُدا کی حمد و ثنا کے وہ لمحات جو ہم مسیحی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مل کر گزارتے ہیں بالکل تازہ ہوا کے جھونکے کی طرح ہوتے ہیں۔ زندگی کی مشکلات کے درمیان یہ ہمیں حوصلہ دیتے ہیں کہ ہم آگے بڑھتے رہیں اور جب ہمیں خوشخبری ملتی ہے یا ہماری دعا قبول ہوتی ہے تو یہ لمحات ہمیں خاص طریقے سے خُدا کا شکریہ ادا کرنے کا موقع دیتے ہیں۔
میں نہیں جانتا کہ آپ اس وقت کس صورت حال سے گزر رہے ہیں لیکن میں آپ کو ایک چیلنج دیتا ہوں۔ آج چاہے آپ اپنے گھر کے کمرے میں ہوں، اپنی گاڑی میں، یا پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کر رہے ہوں، اپنا پسندیدہ حمد و ثنا کا گیت چلائیں اور خُدا کی حمد کریں۔ پھر بعد میں اپنے جذبات کو ایک نوٹ بُک میں یا اپنے موبائل فون میں لکھ لیں کہ آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں۔
آپ کی حمد و ثنا بہت قیمتی ہے، یہ آپ کو خُدا کے قریب لے جاتی ہے اور آپ کو اُس میں روحانی ترقی کرنے میں مدد دیتی ہے۔ میری دعا ہے کہ خدا کی حمد و ثنا آپ کی روزمرہ زندگی کا ایسا معمول بن جائے جیسے کھانا کھانا یا دانت صاف کرنا ہوتا ہے۔ ہر دن اپنے دل اور روح کی بھلائی کے لیے باقاعدگی سے خدا کی تعریف کریں۔
اور ہاں، میں بھی دل سے خُدا کی حمد کر رہا ہوں آپ کے لیے۔
آپ ایک معجزہ ہیں۔
ایرک

