• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 24 اگست 2025

کیا آپ نیک ہیں؟

اشاعت کی تاریخ 24 اگست 2025

 کیا آپ ایک نیک انسان ہیں؟

کیا آپ ایک اچھے انسان ہیں؟ یہ ایک دلچسپ سوال ہے ہے نا؟ یہ سوال مجھے اُس وقت آیا جب میں 25 گھنٹے کی لمبی فلائٹ کے بعد تھکی ہوئی اپنے سامان آنے کا انتظار کر رہئ تھی۔ میں صرف اپنا سوٹ کیس لینا چاہتی تھی اور فوراً جا کر سو جانا چاہتی تھی۔میرے اردگرد لوگ شور مچا رہے تھے بچے بے چین تھےاور میں نے محسوس کیا کہ یہ سب مجھے کتنی پریشانی دے رہےہیں۔ میرا سوٹ کیس کب آئے گا؟ میں یہاں سے نکلنا چاہتی ہوں

اور پھر وہ آ گیا لیکن وہ دوسرے سوٹ کیس کے اوپر تھا اس لیے میری پہنچ سے باہر تھا۔ میرے پاس کھڑے آدمی نے یہ دیکھا بیگیج بیلٹ پر چھلانگ لگائی اور میری مدد کی۔ واہ کتنا اچھا تھا اس نے یہ سب خوشی کے ساتھ کیا کہ میں نے سوچااوہ مجھے بھی ایسا ہی ہونا چاہیے نیکی کے لیے کوئی مقرر وقت نہیں ہوتا۔ نیکی ایک انتخاب ہے ایک عادت ہے۔ میں جانتی ہوں کہ جب آپ بہت تھکے ہوئے ہوں یا اپنی فکروں میں گھِرے ہوں تو نیک رہنا کتنا مشکل ہوتا ہے لیکن میں آپ کو بتاتی ہوں اگرچہ نیکی کرنے سے آپکا کچھ خرچ ہوتا ہے یہ آپ کو کہیں زیادہ واپس دیتی ہے.

اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کو ہمیشہ دنیا کے سامنے مسکرانا پڑے بلکہ آپ ہمیشہ مہربان اور باعزت رہنے کا انتخاب کر سکتے ہیں بالکل اسی طرح جیسا یہ آیت کہتی ہے پطرس 3: 16 اور نیّت بھی نیک رکھّو تاکہ جِن باتوں میں تُمہاری بدگوئی ہوتی ہے اُن ہی میں وہ لوگ شرمِندہ ہوں جو تُمہارے مسِیحی نیک چال چلن پر لَعن طَعن کرتے ہیں۔

جیسے اس شخص کی مدد نے مجھے متاثر کیا ویسے ہی آپ بھی دوسروں کے دلوں کو چھو سکیں گے۔ وہ لوگ اپنے دل میں یہ سوال کریں گے اور شاید آپ سے بھی پوچھیں گے آپ نے میری مدد کرنے کا حوصلہ کہاں سے پایا؟ تب آپ ان سے اُس کے بارے میں بات کر سکیں گے جو آپ کو نیک رہنے کی ہمت دیتا ہے کیونکہ وہ خود مہربان ہے

'زبور 34 :8  میں لکھا ہے کہ 'آزما کر دیکھو کہ خُداوند کَیسا مہربان ہے۔ مُبارک ہے وہ آدمی جو اُس پر توکُّل کرتا ہے ایک اور باتکیا آپ نے نوٹ کیا کہ یہاں کہا گیا ہےمبارک ہے وہ جو اُس پرتو کُّل کرتا ہے؟ اس کا مطلب ہے کہ جب آپ بُرے موڈ میں ہوں تھکے ہوئے ہوں یا فکرمند ہوں تو آپ سیدھے اُس کے پاس آ سکتے ہیں تاکہ اُس کی نیکی محسوس کریں اور پھر یہ نیکی دوسروں تک پہنچائیں.  ہمیشہ نیکی دکھائیں ہو سکتا ہے اس کی قیمت چکانی پڑے لیکن اس کا بہت بڑا انعام ہوتا ہے۔

آپ ایک معجزہ ہیں!

ڈیبورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔