• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 23 اگست 2025

کیاآپ نورچمک رہاہے ؟

اشاعت کی تاریخ 23 اگست 2025

بغیر سختی یا ناگوار ی محسوس کرائےمیں اپنا ایمان کیسے  پیش کروں؟یہ سوال میرے ذہن میں آیاتھا جب مجھے اپنے ملک سے باہر کسی جگہ کلام سنانے  کی دعوت دی گئی یہاں بہت زیادہ چرچ  گھر ہیں اور اس لیے میرے ملک کے مقابلے میں یہاں زیادہ مسیحی موجود ہیں۔اب جب میں یہاں ہوں اور آرام کر رہی ہوں تو میں ایک  پیارے چھوٹے کیفے میں بیٹھی ہوں جہاں میز پر کھلی بائبل رکھی ہےیہاں لوگ اپنے ایمان کے بارے میں کھلے دل سے با ت کر تے ہیں  اس لیے بائبل کا کھلا ہونا کسی کو پریشان نہیں کرتایہ بات مجھے سمجھ آئی ہے کہ جب ماحول اچھا اور محبت بھرا ہو تو ایمان کا اظہار کرنا آسان اور خوشگوار ہو جاتا ہے۔ایک  رات  پہلے  میں ایک روف ٹاپ کیفےمیں تھی جہاں خوبصورت منظر تھا اچانک ایک نوجوان عورت میرے پاس آئی اور کہاکیا میں آپ کے ساتھ بیٹھ سکتی ہوں. آپ بہت پرُامن اور خوش نظر آ رہی ہیں۔

ہماری گفتگو کے دوران میں نے اُس سے یسوع کے لیے اپنی روزانہ کی محبت کا اظہار کیا جلد ہی معلوم ہوا کہ اُس کے لیے خدا صرف سنڈے  کے دن کا کام تھا اور اُس کے لیے مسیحی ہونا مطلب بس چرچ جانا اور دعا کرنا تھا مگر یسوع کے ساتھ کوئی گہرا تعلق نہیں تھا صرف ایک فرض کی طرح کہ وہ ان میں سے کسی چرچ میں جاتی تھی جو اُس کے لیے آسان تھا۔ مجھے سمجھ آ گیا کہ وہ اتنی ناخوش کیوں تھی

اوہ یہ اس سے کہیں زیادہ ہے یہ شکستہ دل نوجوان عورت اپنا دل کھول کر بولی اور اس کے دل میں بہت سی فکریں تھیں  مجھے یقین ہےجتنی آپکی اور میری بھی  ہیں لیکن جب وہ دنیا میں اپنے خوف کا حل تلاش کر رہی تھی تو میں نے سیکھا کہ اصل خوشی اور سکون صرف خدا میں ملتا ہے وہ خدا تک پہنچ سکتی تھی مگر وہ سکون کبھی نہ پا سکی جو اسے چاہیے تھاکیونکہ وہ  غلط جگہوں پر تلاش کر رہی تھی۔

ہماری پوری گفتگو کے دوران میں اُس سے یہ بات شیئر کر سکی کہ میرا سکون میری پہچان اور میری خوشی مجھے لوگوں یا دنیا کی چیزوں سے نہیں بلکہ قادرِ مطلق خدا سے ملتا ہےیہ  پیغام ہر انسان کے لیے ہے خدا ہر کسی کو قوت سکون ہمت اور اعتماد دیتا ہے۔ یہ بات نہ سخت ہے اور نہ ہی کسی کو ناگوار لگے گی بس اسے اپنے رویے اور زندگی سے ظاہر ہونے دیں۔

یہ چیز دوسروں کو آپ کی طرف نہیں بلکہ آپ کے ذریعے خدا کی طرف لے کے آتی ہے ایسے لوگوں کی طرف جو اُس سچے خدا کے بارے میں سننا چاہتے ہیں جو اُن سے محبت کرتا ہے 'متی 5:  16 اِسی طرح تُمہاری رَوشنی آدمِیوں کے سامنے چمکے تاکہ وہ تُمہارے نیک کاموں کو دیکھ کر تُمہارے باپ کی جو آسمان پر ہے تمجِید کریں۔ 

کیا آپ اپنے ایمان کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں؟ تو پھر لوگوں کوآپ کی زندگی میں خدا کو دیکھنے دیںکیا میں آپ سے ایک اہم سوال پوچھ سکتی ہوں؟ کیونکہ آپ کا زمین پر ایک خاص مقصد ہے  آپ  بتائیں آپ کی زندگی سے کیا ظاہرہو تاہے.

آپ ایک معجزہ ہیں!

ڈیبورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔