کیا آپ تیار ہیں؟

کیا آپ کے لیے لوگوں سے ملنا آسان ہے امریکہ میں یہ بہت آسان ہے۔ چاہے آپ ٹیکسی میں سوار ہوں یا کیفے میں اکیلے بیٹھے ہوں، فوراً کوئی آپ کے پاس آ جاتا ہے۔حال ہی میں اپنے سفر کے دوران میں نے ایک بار پھر یہ بات محسوس کی کہ امریکہ میں لوگوں سے بات چیت کتنا آسان ہے۔ مجھے ابھی امریکہ میں آئے ہوئے پانچ منٹ ہی ہوئے تھے کہ گفتگو کا آغاز ہو گیا۔ میرے اوبر ڈرائیور نے فوراً مجھ سے پوچھا کہ میں یہاں کیوں آئی ہوں، تو میں نے اُسے اپنے کام کے بارے میں بتایا۔
بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اُس نے مجھے اپنی زندگی کی کہانی سنانا شروع کر دی کہ مجھے طلاق ہو چکی ہے، میری سابقہ بیوی کا نیا شوہر ہے جو اُسے بالکل پسند نہیں، اُسے اپنے دو بچوں کی فکر ہے جو اب اُس آدمی کے ساتھ رہ رہے ہیں۔اُس نے مجھ سے فوراً پوچھا، آپ ایسی صورت حال میں کیا کرو گی؟' اور میں بھی فوراً جواب دینے کو تیار تھی۔
اگرچہ اُس کا سوال میرے لیے اچانک تھا خاص طور پر جب میں سفر کی تھکن اور جیٹ لیگ سے گزر رہی تھی لیکن مجھے صرف ایک لمحہ سوچنے کی ضرورت تھی۔ میں نے اُسے بتایا کہ میرے والدین کی دعائیں میرے لیے کتنی قیمتی رہی ہیں، نہ صرف اُس وقت جب میں کھانے کی بیماری میں مبتلا تھی ۔ بلکہ آج تک۔ انہی دُعاؤں نے مجھے کتنے ہی غلط فیصلوں سے بچایا ہے۔اور میں نے اُسے بتایا کہ وہ بھی ایسا ہی کر سکتا ہے۔یقیناً، یہ سوچ مجھے اس لیے آئی کیونکہ میں اپنی کہانی کئی بار سنا چکی تھی۔ اگر میں نے اس پر پہلے کبھی غور نہ کیا ہوتا، تو شاید اُس لمحے مجھے یہ بھی نہ معلوم ہوتا کہ کیا کہنا ہے۔
کسی سوال کے پوچھے جانے سے پہلے ہی اس کا جواب دینے کے لیے تیار رہیں۔ یہی بات1 پطرس 3: 15 میں بھی کہی گئی ہے۔"جو کوئی تُم سے تُمہاری اُمّید کی وجہ دریافت کرے اُس کو جواب دینے کے لِئے ہر وقت مُستعِد رہو مگر حِلم اور خَوف کے ساتھ۔
کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ آپ کی اپنی کہانی کیا ہے، یا اگر آپ کو ایسی حالت میں رکھا جائے تو آپ دوسروں کے ساتھ کیا بانٹ سکتے ہیں؟ یہ صرف ایک معمولی موقع نہیں، بلکہ زندگی بدلنے والا ایک سنہری موقع ہے۔
کیا آپ تیار ہیں؟
آپ ایک معجزہ ہیں!
ڈیبورا

