• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 20 اگست 2025

مجھے خدا کامزاح پسند ہے۔

اشاعت کی تاریخ 20 اگست 2025

او خدایا،یہ باتیں لمبی ہو سکتی ہیں یہ میرا پہلا خیال تھا جب ایک بہت باتونی نوجوان اس لمبی فلائٹ میں میرے ساتھ بیٹھ گیا۔ میں کچھ سکون کی اُمید کر رہی تھی، لیکن جب اس نے خود سے پوچھاکیا آپ خدا پر ایمان رکھتے ہیں؟میں فوراً چوکس ہو گئی۔سچ کہوں تو، اُس نے بہت مشکل سوالات کیے۔ میں نے اس وقت جہاز میں دیکھا کہ کہیں کوئی پادری، مذہبی عالم، یا کوئی ایسا شخص مل جائے جو مجھ سے زیادہ مسیحی لگتا ہو تاکہ وہ میرے لیے ان سوالوں کا اُس کو جواب دے سکے۔

ہاہا، کتنی فنی بات ہے ۔ ہے نا😊 میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ خُدا نے خاص طور پر صرف آپ کو کسی اور کو نہیں صرف آپ کو اُن لوگوں سے ملاتا ہے۔شاید آپ کے پاس ابھی کوئی بہت زیادہ علم نہ ہو، لیکن آپ کے پاس وہ جواب موجود ہے، جو شاید اس شخص کو اُسی وقت چاہیے.اور اُسی لمحے میں نے دل ہی دل میں خدا کو پکارا، اور ساتھ ہی اپنے پاس بیٹھے شخص کو بہت سادہ اور صاف طریقے سے سمجھایا کہ میں خدا پر کیوں ایمان رکھتی ہوں۔ میں نے اس بات پر زور دیا کہ خدا کتنا بھلااور مہربان ہے۔وہ ہنس کر بولا، ہاں، بالکل، تو آپ خدا سے کچھ بھی مانگ سکتی ہیں یہاں تک کہ میرے لیے اکانومی کلاس میں ایک اچھی ڈرنک بھی۔

اور آپ یقین نہیں کریں گے، لیکن بات چیت کے دوران حادثاتی طور پر میرا پاوں اس کے گلاس سے ٹکرا گیا اور اس کے اندر کا جوس اُس کی سیٹ پر بہنے لگا۔ اُسی لمحے، فلائٹ اٹینڈنٹ قریب آئی اور کہااوہ، ہم معذرت خواہ ہیں۔ میں آپ کے لیے دوسرا نہیں لا سکتی۔ ہمارے پاس یہ جو ختم ہو چکا ہے۔ کیا میں آپ کے لیے بزنس کلاس کی ایک اچھی ڈرنک لےکر آؤں۔

آہ آپ کو پتہ ہے کہ اس وقت اس کا چہرہ دیکھنے والا تھا۔مجھے بہت خوشی ہوتی ہے جب خُدا ایسے کام کرتا ہے، اور وہ یہ آپ کے لیے بھی کرنا چاہتا ہے! جب ہم خُدا کی بات کرتے ہیں، تو ایسے معجزات رونما ہوتے ہیں۔'دیکھ مَیں خُداوند تمام بشر کا خُدا ہُوں۔ کیا میرے لِئے کوئی کام دُشوار ہے 'یرمیاہ 32: 27

آپ ایک معجزہ ہیں!

ڈیبورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔