• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 18 اگست 2025

کیا اس وعدے کی کوئی آخری تاریخ ہوتی ہے؟

اشاعت کی تاریخ 18 اگست 2025

جیسا کہ ہم دیکھ چکے ہیں خُدا کے وعدے نہ صرف مفت دستیاب ہیں بلکہ ہر وقت دستیاب ہیں اور ہمیشہ رہیں گے جب تک ہمارا جلالی نجات دہندہ یسوع واپس نہیں آ جاتا۔ ہاں خُدا کے وعدوں کی کوئی میعاد یا ختم ہونے کی تاریخ نہیں ہے۔کیا آپ نے غور کیا ہے کہ یہ وعدے یسوع کے زمانے میں بھی قائم تھے ابتدائی ایمانداروں کے لیے بھی اُن کی اولاد کے لیے بھی اور اُن سب کے لیے جو بعد میں ایمان لائیں گے، یہی بات رسولِ خدا پطرس نے بیان کی ہے جیسا کہ بائبل میں ہے'اعمال 2 :39ا س لِئے کہ یہ وعدہ تُم اور تُمہاری اَولاد اور اُن سب دُور کے لوگوں سے بھی ہے جِن کو خُداوند ہمارا خُدا اپنے پاس بُلائے گا۔

وہ کون سا وعدہ ہے جس کی طرف وہ اشارہ کر رہا ہے؟ یہ گناہوں کی معافی کا وعدہ ہے اور ساتھ ہی روح القدس کو اِنعام میں پا نے کا 'پطرؔس نے اُن سے کہا کہ تَوبہ کرو اور تُم میں سے ہر ایک اپنے گُناہوں کی مُعافی کے لِئے یِسُوعؔ مسِیح کے نام پر بپتِسمہ لے تو تُم رُوحُ القُدس اِنعام میں پاؤ گے۔ 'اعمال 2 :38

نہ صرف یہ کہ خُدا آپ کے گناہوں کو معاف کرتا ہے بلکہ وہ آپ سے وعدہ کرتا ہے کہ وہ آپ کو اپنا پاک رُوح بھی عطا کرے گا۔ اور مَیں باپ سے درخواست کرُوں گا تو وہ تُہمیں دُوسرا مددگار بخشے گا کہ ابد تک تُمہارے ساتھ رہے ۔'یوحنا 14:16خود کو اس اِنعام سے محروم نہ کریں آج ہی اسے قبول کریں۔

ہاں خدا آپ کو آج اپنے روح القدس سے بھر دےیہی میری دعا ہے آپ کے لیے یسوع کے نام سے۔ کثرت سے برکتیں پائیں!

آپ ایک معجزہ ہیں!

ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔