• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 16 اگست 2025

خدا کا سب سے بڑا وعدہ کیا ہے؟

اشاعت کی تاریخ 16 اگست 2025

ہم بائبل میں خدا کے بے شمار وعدے دیکھتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ خدا کا سب سے بڑا وعدہ کون سا ہے؟ وہ وعدہ جو آپ کی اور میری زندگی کو سنبھالے ہوئے ہے اور دوسروں کی زندگیاں بھی اسی سے قائم ہیں.میرے ساتھ دیکھیں کہ خدا نے کس چیز کا وعدہ کیا جس سے ہم آج بھی برکت پا رہے ہیں!دیکھیں بائبل میں سے پیدائش  12  :3 میں  ۔جو تُجھے مُبارک کہیں اُن کو مَیں برکت دُوں گا اور جو تُجھ پر لَعنت کرے اُس پر مَیں لَعنت کرُوں گا اور زمِین کے سب قبیِلے تیرے وسِیلہ سے برکت پائیں گے۔

یہ وعدہ آپ کے لیے دوست میرے لیے اور ہر انسان کے لیے کیوں اس قدر بیش قیمت ہے؟ دیکھیں بائبل میں سے  متی 1 :1 -17 کیونکہ یسوع ابراہام کی نسل سے تھا اور یسوع کے وسیلہ سے زمین کی تمام قومیں جن میں آپ اور میں بھی شامل ہیں برکت پاتی ہیںیسوع ہی جواب ہے۔ اُسی میں اس وعدہ کی حتمی تکمیل پائی جاتی ہے اور یوں سب سے بڑی برکت بھی.اور کِسی دُوسرے کے وسِیلہ سے نجات نہیں کیونکہ آسمان کے تَلے آدمِیوں کو کوئی دُوسرا نام نہیں بخشا گیا جِس کے وسِیلہ سے ہم نجات پا سکیں۔ (اعمال 4 : 12)

یسوع وہ حتمی وعدہ ہے کیونکہ ہماری ابدی نجات اُسی پر قائم ہے۔ ایک دن ہم اِس فانی دنیا سے کوچ کر جائیں گے اور وہ واحد وعدہ جو ہمیں اُس پار لے جائے گا جو ہماری اِس زندگی کو ابدیت سے جوڑتا ہے وہ یہی وعدہ ہےوہ نجات کا وعدہ جو ہمیں یسوع مسیح میں حاصل ہے۔باقی تمام وعدے بھی مسیح یسوع ہی میں قائم ہیں اُس حتمی وعدے کے بغیر یہ سب ممکن نہ ہوتے۔یسوع ہی آپ کا سب سے بڑا وعدہ ہےدوست اور آپ کی روزمرہ زندگی میں حقیقی قوت اور سہارا بھی.

آپ ایک معجزہ ہیں!

ایرک 

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔