کیا آپ خُدا کے وعدوں میں چلنا چاہتے ہیں؟

اب جب کہ خدا وعدے کرتا ہے اور وفادار ہے ہمیں ایمان سے اُن وعدوں کو قبول کرنا اور خدا کی راہ پر چلنا چاہیے تاکہ ہم اُن میں داخل ہو سکیں۔آپ کے خیال میں کیا خدا کے وعدے اپنی زندگی میں پورے کرنے کے لیے کچھ خاص شرائط پوری کرنا ضروری ہیں. بائبل میں کہیں یہ نہیں لکھا کہ خدا کے وعدوں کو اپنی زندگی میں حاصل کرنےکے لیے خاص شرائط پوری کرنی ہوگی ۔ خدا کسی کا طرف دار نہیں ہے وہ کسی کو خاص ترجیح نہیں دیتا اور نہ ہی کسی کو مسترد کرتا۔ یعنی خدا آپ کو بھی نہیں رد کرتا.
کیونکہ خُدا کے ہاں کِسی کی طرف داری نہیں۔ رومیوں 2 :11 بلکہ بائبل میں واضح ہے کہ خدا کے وعدے اُن سب کے لیے ہیں جو یسوع پر اپنا ایمان رکھتے ہیں۔بائبل میں یہ بھی ذکر ہے کہ ایمان کے کچھ عظیم ہیروز نے کن حالات کے ذریعے خدا کے وعدوں کو حاصل کیا۔ مثال کے طور عبرانیوں 11:11 میں اِیمان ہی سے سارؔہ نے بھی سِنِّ یاس کے بعد حامِلہ ہونے کی طاقت پائی اِس لِئے کہ اُس نے وعدہ کرنے والے کو سچّا جانا۔
خدا کے وعدے حاصل کرنے کے لیے ایمان بہت ضروری ہے۔ آپ اپنی زندگی کی سب سے خوبصورت کامیابیاں جیتنے کے لیے ایسا پختہ اور ثابت قدم ایمان چاہیے جو سب سے سخت مشکلات کے باوجود بھی انعام کی امید رکھے۔صبر و برداشت بھی آپ کی مدد کرے گا خاص طور پر جب وعدہ پورا ہونے میں دیر ہو جائے۔'عبرانیوں 6: 15 میں لکھا ہے "اور اِس طرح صبر کر کے اُس نے وعدہ کی ہُوئی چِیز کو حاصِل کِیا۔
کبھی کبھی وعدے کے پورا ہونے میں بہت وقت لگ جاتا ہے . اس لیے بہتر ہے کہ آپ اپنے ایمان میں ثابت قدم اور مستقل رہیں . اُس ذات پر بھروسہ رکھیں جو ہر کام کر سکتا ہے . خدا کے وعدے آپ کے لیے ہیں اور آپ کے بالکل قریب ہیں۔ کبھی ہمت مت ہاریں.
آپ ایک معجزہ ہیں!
ایرک

