خُدا اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں وفادار ہے۔

کِس پر آپ بھروسہ کرنے کے لیے تیار ہیں؟ مثال کے طور پر اگر آپ کو کسی دن کے لیے اپنا بچہ سنبھالنے کے لیے کوئی چاہیے تو آپ انتخاب کرتے وقت کن باتوں کو خاص اہمیت دیں گے. کسی پر بھروسہ کرنے کے لیے سب سے زیادہ ضروری ہے کہ آپ اُس کی ایمان داری پر یقین کریں کیا وہ شخص اپنے وعدے پورے کرتا ہے کیا وہ اپنی بات کا پکا ہے کیا وہ آپ کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑے گا.
خدا ایک ایسی ہستی ہے جو بالکل وفادار ہے . ساری بائبل مقدس میں ہم دیکھتے ہیں کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کرتا ہے . اُس کا کلام اٹل ہے اور اُس کے احکام سچے ہیں . آئیے ہم اُس کی ابدی سچائیوں میں غوطہ لگائیں اور اُس کی وفاداری کو پہچانیں جو ازل سے ابد تک قائم ہے .
یسعیاہ 55 :11 میں خدا کا کلام کہتا ہے کہ اُسی طرح میرا کلام جو میرے مُنہ سے نِکلتا ہے ہو گا۔ وہ بے انجام میرے پاس واپس نہ آئے گا بلکہ جو کُچھ میری خواہِش ہو گی وہ اُسے پُورا کرے گا اور اُس کام میں جِس کے لِئے مَیں نے اُسے بھیجا مُوثّرِ ہو گا۔
یرمیاہ 1 : 12 میں لکھا ہے اور خُداوند نے مُجھے فرمایا کہ تُو نے خُوب دیکھا کیونکہ مَیں اپنے کلام کو پُورا کرنے کے لِئے بیدار رہتا ہُوں۔
یشوع 21 : 45 اور جِتنی اچّھی باتیں خُداوند نے اِسرائیلؔ کے گھرانے سے کہی تِھیں اُن میں سے ایک بھی نہ چُھوٹی۔ سب کی سب پُوری ہُوئِیں۔
کیا آپ سمجھ رہے ہیں جو کچھ بھی خدا کہتا ہے وہ سچ اور قائم رہنے والا ہے . اُس کا کلام سونے سے بھی زیادہ قیمتی ہے . اور وہ ضرور وہی کرے گا جو اُس نے فرمایا ہے . آپ اُس کے کلام پر بھروسا کر سکتے ہیں . یہ وعدے پہلے بھی پورے ہوئے ہیں اور دوبارہ بھی پورے ہوں گے .
آئیے مل کر خدا کا شکر ادا کریںخداوندا، تیرا شکریہ کہ تیرا کلام بے تاثیر واپس نہیں لوٹتا بلکہ وہ وہی کرتا ہے جس کے لیے تُو نازل کرتا ہے اور جس میں تُو کامیاب ہوتا ہے! میں تیرے وعدوں پر ایمان لاتا ہوں۔ میں تیری وفاداری پر بھروسہ کرتا ہوں۔ تُو ہر بات کو پورا کرے گا جو تُو نے کہا ہے! یسوع کے نام میں، آمین۔
آپ ایک معجزہ ہیں!
ایرک

