• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 13 اگست 2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ خُدا وعدے کیوں کرتا ہے؟

اشاعت کی تاریخ 13 اگست 2025

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ خُدا وعدے کیوں کرتا ہے؟ ڈکشنری کے مطابق وعدہ ایک اعلان ہوتا ہے کہ کوئی کام کیا جائے گا یا نہیں کیا جائے گا . یہ ایک ایسی یقین دہانی ہوتی ہے جس پر اُمید رکھی جا سکتی ہے . خدا نے ضروری سمجھا کہ وہ انسان سے وعدہ کرے .اُسے یقین دلائے . دوسرے لفظوں میں اُسے یہ دکھائے کہ وہ ہمیشہ اُس پر بھروسا کر سکتا ہے .یہ نہیں تھا کہ خُدا کو کسی وعدے کی ضرورت تھی بلکہ انسان کو تھی بطور انسان ہمیں اس یقین دہانی کی ضرورت ہے کہ جو بھروسا ہم خُدا پر کرتے ہیں وہ برحق اور درست ہے اور جو اُمید ہم اُس سے رکھتے ہیں وہ کبھی ناکام نہیں ہوگی۔

آپ کا خُدا پر بھروسا کرنا بالکل درست ہے کیونکہ گنتی 23 :19 میں لکھا ہے کہ خُدا انسان نہیں کہ جھوٹ بولے۔کیا یہ ممکن ہے کہ خدا کچھ کہے اور اُسے پورا نہ کرے۔ میرا ایمان ہے کہ خُدا اپنے تمام وعدوں کو اس لیے پورا کرتا ہے کیونکہ وہ آپ کو یہ دکھانا چاہتا ہے کہ وہ آپ سے اس قدر محبت رکھتا ہے کہ وہ آپ کے ساتھ ایک پُختہ اور غیر متزلزل وعدہ باندھنے کے لیے تیار ہے۔

آپ خُدا کی نظر میں بے حد قیمتی ہیں اِس حد تک کہ خُدا آپ سے پُختگی اور غیر متزلزل طور پر وابستہ ہونے کو تیار ہے۔میں آپ کے لیے ایک شاندار ہفتے کی دعا کرتا ہوں اور جیسے جیسے یہ ہفتہ گزرتا جائے یہ مت بھولیے گا کہ خُدا کے وعدے آپ کے لیے ہیں۔

آپ ایک معجزہ ہیں!

ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔