خدا کے ساتھ قدم بہ قدم چلیں

کیا آپ نے حنوک کے بارے میں سنا ہے؟یہ شخصیت جو پُرانے عہدنامے میں مذکور ہے، بہت زیادہ معروف نہیں ہے، شاید اس لیے کہ بائبل میں اس کا ذکر بہت مختصر طور پر کیا گیا ہےلیکن بائبل ہمیں اُس کے بارے میں ایک اہم بات ضرور بتاتی ہے پیدائش 5: 24 میں حنوک خدا کے ساتھ چلتا رہا.
اصل میں "ہم" اُس وقت ظاہر ہوتا ہے جب ہم اپنی معمول کی زندگی گزار رہے ہوتے ہیں نہ کہ جب ہم لوگوں کے سامنے نمایاں ہوتے ہیں۔خُدا کے ساتھ قدم بہ قدم چلنا آسان نہیں ہوتا۔اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم چند ہی قدم چلتے ہیں اور خُدا سے دُور ہو جاتے ہیں۔
ہمیں سیکھنا چاہیے کہ ہم اپنے قدم خدا کے قدموں کے ساتھ ہم آہنگ کریں ہے نا؟ ہمیں یسوع کی مانند بننا اور عمل کرنا ہے جس نے صرف وہی کچھ کیا جو اُس نے باپ کو کرتے ہوئے دیکھا۔'یوحنا 5: 19 میں لکھا ہے کہ ـ پس یِسُوعؔ نے اُن سے کہا مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ بیٹا آپ سے کُچھ نہیں کر سکتا سِوا اُس کے جو باپ کو کرتے دیکھتا ہے کیونکہ جِن کاموں کو وہ کرتا ہے اُنہیں بیٹا بھی اُسی طرح کرتا ہے۔لیکن یہ حکمتِ دنیوی یا انسانی فہم سے نہیں سیکھا جا سکتا بلکہ یہ تو خدا کے ساتھ قریبی اور گہری روزانہ کی رفاقت سے ہی سیکھا جا سکتا ہے۔
یہ تب ہوتا ہے جب رُوحُ القُدس ہماری سوچ کی فطرت کو تبدیل کر کے اُسے اپنی مانند بنا دیتا ہے۔ خُدا کے ساتھ چلنے اور اُس کے ساتھ قدم سے قدم ملانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اُس کے ساتھ قریبی اور مسلسل رفاقت میں رہیں۔
ثابت قدم رہیں اور آپ اُس پھل کا مزہ چکھیں !
خدا آپ کو آج اپنے فضل سے بھر دے.
آپ ایک معجزہ ہیں!
ایرک

