• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 10 اگست 2025

خاموش رہیں چاہے آپ اندر سے پیاسے ہی کیوں نہ ہوں۔

اشاعت کی تاریخ 10 اگست 2025

یسوع زندگی کا پانی دیتا ہے  جو آپ کی پیاس ہمیشہ کے لیے بجھا دے گااپنے والد کے ساتھ میں نے افریقہ میں کئی امدادی مشنوں کا تجربہ حاصل کیاجب بھی ہم پہنچتے ہیں سب سے پہلی چیز جو ہمیں ملتی ہے وہ پانی ہوتا ہے کیونکہ اس شدید گرمی میں پانی کے بغیر ہم جلدی بے ہوش ہو سکتے ہیں۔ہم عام طور پر کئی سوٹ کیسز کپڑوں اور کھلونوں سے بھر کر سفر کرتے ہیں اور پھر ہدیہ استعمال کرتے ہیں تاکہ چاول کے تھیلے خرید کر تقسیم کیے جا سکیں۔ یقیناً ہم ایک  پیغام اور حوصلہ افزا گیت بھی لے کر آتے ہیں جو ہم مقامی طور پر چرچ کی عبادات میں سناتے ہیں۔ لیکن اگر یہ پانی نہ ہوتا تو ہم کچھ بھی نہیں کر پاتے حالانکہ ہمارے پاس باقی سب کچھ موجود ہوتا ہے۔اس شدید گرمی میں زندہ رہنے کے لیے پانی ضروری ترین چیز ہے۔'اَے سب پِیاسو پانی کے پاس آؤ اور وہ بھی جِس کے پاس پَیسہ نہ ہو۔ آؤ مول لو اور کھاؤ۔ ہاں آؤ! مَے اور دُودھ بے زر اور بے قِیمت خرِیدو۔ 'یسعیاہ 55 :1

دوست آپ کے ساتھ کیا کیا چیزیں ہیں؟ آپ کا خاندان؟ آپ کی ملازمت؟ یاوہ بڑا خواب جس میں آپ نے بہت محنت اور سرمایہ لگایا ہے؟ شاید آپ بہت آگے آ چکے ہیں مگر اب آپ کی قوت ختم ہو رہی ہے۔یا شاید کوئی بری عادت آپ کے ساتھ ہے یا آپ  کو ی مدد حاصل کر رہے ہیں یا شاید آپ علاج بھی کروا رہے ہیںلیکن چاہے کچھ بھی کریں آپ کے پاس ہمت نہیں کہ اسے جاری رکھ سکیں۔اگر ایسا ہے تو میں آپ سے پوچھنا چاہتی ہوں کیا آپ نے یسوع سے درخواست کی ہے کہ وہ آپ کو اپنی وہ زندگی کاپانی دے جو کبھی ختم نہیں ہوتا۔

جب یسوع نے کنویں پر عورت سے ملاقات کی تو اُس نے کہا یوحنا 4 :10 میں یِسُوعؔ نے جواب میں اُس سے کہا اگر تُو خُدا کی بخشِش کو جانتی اور یہ بھی جانتی کہ وہ کَون ہے جو تُجھ سے کہتا ہے مُجھے پانی پِلا تو تُو اُس سے مانگتی اور وہ تُجھے زِندگی کا پانی دیتا۔ دوست شاید آپ بھی، میرے اور میر ے باپ کی طرح افریقہ میں سب کچھ ہونے کے باوجود تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔ یسوع آج آپ کو اپنی خاص زندگی بخش پانی دینے کے لیے آئے ہیں تاکہ آپ کو سکون ملے۔'یوحنا 4: 14مگر جو کوئی اُس پانی میں سے پِئے گا جو مَیں اُسے دُوں گا وہ ابد تک پِیاسا نہ ہو گا بلکہ جو پانی مَیں اُسے دُوں گا وہ اُس میں ایک چشمہ بن جائے گا جو ہمیشہ کی زِندگی کے لِئے جاری رہے گا۔

اگر آپ درخواست کریں گے تو آپ کو یہ زندگی بخش پانی دے  گا جو زندہ رہنے کے لیے ضروری ہے  جب آپ یسوع کے ساتھ مسلسل رشتے  میں رہیں گے تو وہ   آپ کی باتوں کو سنوارنے میں مدد دے گااور کلام میں ایسے مرقوم ہے ۔'مانگو تو تُم کو دِیا جائے گا۔ ڈُھونڈو تو پاؤ گے۔ دروازہ کھٹکھٹاؤ تو تُمہارے واسطے کھولا جائے گا۔ 'متی 7: 7'اَے سب پِیاسو پانی کے پاس آؤ اور وہ بھی جِس کے پاس پَیسہ نہ ہو۔ آؤ مول لو اور کھاؤ۔ ہاں آؤ! مَے اور دُودھ بے زر اور بے قِیمت خرِیدو۔ 'یسعیاہ 55: 1

آپ ایک معجزہ ہیں!

ڈیبورا

Déborah Rosenkranz
مصنف

مصنفہ، گلوکار اور گیتوں کی لکھار ی اور ایک ایسی شخص جس کے لیے آپ بہت خاص ہیں۔