ہر حال میں ثابت قدم رہنا چاہے سب کچھ خلاف ہی کیوں نہ ہو۔

یسوع کی رہنمائی پر چلتے رہیں چاہے حالات خلاف ہی کیوں نہ ہوں۔ خدا کا آپ کے لیے ایک منصوبہ ہے۔میں نے ابھی اپنی ڈی ووشنل بک کھولی تو مجھے احساس ہوا کہ میں نے بالکل اسی دن دو سال پہلے یہاں کیا لکھا تھا۔بالکل اُس وقت جب میں مایوسی کا شکار تھی۔ میرے پاس پھر سے بہت سا کام آ گیا میں دوبارہ سٹوڈیو میں ریکارڈنگ میں مصروف ہوں ایک اور البم جسے شاید کوئی سنے بھی نہ یقیناً آپ نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا کہ ہمیشہ خوش نظر آنے والی ڈیبورا کا ایک یہ رُخ بھی ہو سکتا ہے ہے نا لیکن یہ پہلو ہم سب میں ہوتا ہے۔ یہ تو طے ہے۔
آپ اُن خیالات کو جو ذہن میں آتے ہیں قابو کر سکتے ہیں اور یہی فیصلہ کرتا ہے کہ آپ ہمت جاری رکھیں گے یا مایوسی میں ہار مان جائیں گےسارے دِل سے خُداوند پر توکُّل کر اور اپنے فہم پر تکیہ نہ کر۔ 'امثال 3 :5 اگر آپ پورے دل اور مکمل یقین کے ساتھ مانتے ہیں کہ خدا نے آپ کو اس وقت اور اس جگہ پر رکھا ہےتو پھر آپ مکمل بھروسے کے ساتھ اُسی پر یقین کر سکتے ہیں کہ وہ آپ کو ہمت دے کر آگے بڑھنے میں مدد بھی دے گا۔
اس وعدے میں آپ کا حصہ کیا ہے؟جب تک وہ آپ کے معجزے پر کام کر رہا ہے آپ بھی اُس کے ساتھ جڑے رہیں!پطرس کی حالت بھی ہم سے کچھ خاص مختلف نہیں تھی لُوقا 5 :5جب وہ ساری رات مچھلیاں پکڑنے گیا مگر کچھ نہ پکڑ سکا۔ لیکن جب یسوع نے اسے ہمت نہ ہارنے کو کہا تو وہ حیران تھا۔ پچھلی بار اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا تھا مگر خدا کا شکر ہے کہ وہ پھر بھی ہمت رکھ کر لگا رہا
دوستمیں نے پھر بھی ہمت نہ ہاری اور اپنا پانچواں البم ریکارڈ کیا حالانکہ پہلے البمز بہت زیادہ مشہور نہیں ہوئے تھےاور اس میں میرا بہت سا وقت محنت قربانی اور پیسہ لگا۔ لیکن کس نے سوچا ہوگا کہ بالکل یہی البم لوگوں کے دلوں تک رسائی کا ذریعہ بن جائے گا۔ اس کے گیت اب ریڈیو پر چل رہے ہیں اور لوگوں کو یسوع کی طرف رہنمائی کرنے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ اگر میں نے ہمت نہ کی ہوتی تو کیا ہوتا دوستاگر آج آپ توجہ نہ دیں تو آپ کیا کچھ کھو سکتے ہیں ۔آپ واقعی یہ نہیں چاہتے ہے نا۔
دوست توجہ دیتے رہیں ،بس یوں ہی ساتھ جڑے رہیں!
آپ ایک معجزہ ہیں!
ڈیبورا

