آپ کے دل کو ذائقہ دار بنانے والی چیز کیا ہے؟

جب میں چھوٹا تھا میں ہوٹل مینجمنٹ کی پڑھائی کرنے گیا تھا۔ اور مجھے یہ کہنا پڑے گا کہ جتنا مجھے پکانے کا شوق ہے اتنا ہی کھانے کا بھی میرے خیال میں یہ زندگی کے خوبصورت لمحات میں سے ایک ہے جو خدا ہمیں دیتا ہے جیسے خاندان یا دوستوں کے ساتھ کھانا کھانا۔اسی وقت میں نے اچھے مصالحے کی اہمیت سمجھی۔ سچ کہوں تو اگر مصالحہ غلط ہو جائے تو اچھے گوشت یا مچھلی کے ذائقے کو خراب کر سکتا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے دل بھی کچھ ویسے ہی ہوتے ہیں جیسے کھانے میں مصالحہ لگاتے ہیں۔ ہم اپنے دل کو اچھی یا بری چیزوں سےمصالحہ لگا سکتے یا متاثر کر سکتے ہیں جو ہماری زندگیوں کا ذائقہ اور رنگ بدل دیتا ہے۔
آپ کی زندگی پر مختلف چیزیں اثر کر سکتی ہیں جیسے کہ خدا کا کلام یسوع کی دی ہوی شادمانی یا سکون وغیرہ یہ سب اچھی چیزیں ہیں لیکن کبھی کبھار ہم اپنے آپ کو خوف شک یا پریشانی جیسے منفی اثرات کے حوالے کر دیتے ہیں۔ یہ بری چیزیں یا خراب "مصالحے" ہیں جو ہماری زندگی میں تلخ پن پیدا کر دیتی ہیں اگر ہم انہیں قابو پانے دیں۔آج اگر آپ کی حالت ایسی ہےدوست تو میں چاہتا ہوں کہ آپ ان خوفزدہ خیالات کو ختم کرنے کے لیے ان بائبل کی آیات کو اعتراف کرتے ہوئے اور غور و فکر کرتے ہوئے اپنے دل کو سکون دیں.
-
'خُداوند میری قُوّت اور میری سِپر ہے۔ میرے دِل نے اُس پر توکُّل کِیا ہے اور مُجھے مدد مِلی ہے اِسی لِئے میرا دِل نہایت شادمان ہے اور مَیں گِیت گا کر اُس کی سِتایش کرُوں گا۔ 'زبور 28 :7
-
'اِس لِئے ہم کو کُچھ خَوف نہیں خواہ زمِین اُلٹ جائے اور پہاڑ سمُندر کی تہہ میں ڈال دیئے جائیں۔ خواہ اُس کا پانی شور مچائے اور مَوجزن ہو اور پہاڑ اُس کی طُغیانی سے ہِل جائیں۔ (سِلاہ) 'زبور 46 :2-3
-
'تُم نہ ڈرو اور ہِراسان نہ ہو۔ کیا مَیں نے قدِیم ہی سے تُجھے یہ نہیں بتایا اور ظاہِر نہیں کِیا؟ تُم میرے گواہ ہو۔ کیا میرے سِوا کوئی اَور خُدا ہے؟ نہیں کوئی چٹان نہیں مَیں تو کوئی نہیں جانتا۔ '(یسعیاہ 44 :8)
-
'تُو نہ رات کی ہَیبت سے ڈرے گا۔ نہ دِن کو اُڑنے والے تِیر سے۔ نہ اُس وبا سے جو اندھیرے میں چلتی ہے نہ اُس ہلاکت سے جو دوپہر کو وِیران کرتی ہے۔ تیرے آس پاس ایک ہزار گِر جائیں گے اور تیرے دہنے ہاتھ کی طرف دس ہزار لیکن وہ تیرے نزدِیک نہ آئے گی۔ 'زبور 91 :5-7
یسوع نے آپ کو خوف اور اس کی تمام تکالیف سے آزاد کرنے کے لیے اپنی جان دی ہے۔ روزانہ اُس کا کلام پڑھیں تاکہ خوف کی جگہ مضبوط ایمان لے لے، جو آپ کو کامیابی کی طرف لے جائے!
ٓاپ ایک معجزہ ہیں!
ایرک

