کیا آپ خدا سے ڈرتے ہیں؟

تصور کریں کہ آپ باغ عدن میں ہیں بالکل اس وقت جب آدم اور حوا نے خدا کی نافرمانی کی تھی۔ انہوں نے وہ پھل کھایا جس سے منع کیا تھا۔ اس گناہ کی وجہ سے خدا کے ساتھ ان کا رشتہ ٹوٹ گیا۔ یہ پہلا گناہ تھا جس نے ان کے درمیان دوری، جدائی اور سب سے بڑھ کرخوف کو جنم دیا۔ بائبل میں خوف کا پہلا ذکر بھی اسی وقت ملتا ہے جب آدم اور حوا گُناہ میں گرے۔'پیدائش 3: 10 'اُس نے کہا مَیں نے باغ میں تیری آواز سُنی اور مَیں ڈرا کیونکہ مَیں ننگا تھا اور مَیں نے اپنے آپ کو چِھپایا۔
آدم کیوں ڈرا؟ اچانک اپنے ننگے پن اور نافرمانی کا احساس ہونے کی وجہ سے اس کے دل میں خوف پیدا ہوا۔ اور اس سے بھی بدتر اس خوف نے اسے خدا سے چھپنے پر مجبور کر دیا۔ اس خدا سے جو اسے پیدا کرنے والا محبت کرنے والا اور سنبھالنے والا تھا۔ جس کے ساتھ وہ روز بات چیت کرتا تھا اور رفاقت رکھتا تھا۔جب ہم خدا سے ڈرتے ہیں تو ہم اُس کی حضوری سے بھاگ جاتے ہیں۔ لیکن یہی اُس کی حضوری ہے جہاں ہمیں معافی، فضل، اور قوت ملتی ہے تاکہ ہم آگے بڑھ سکیں اور جو بھی مشکلات ہمارے سامنے ہوں ان کا مقابلہ کر سکیں!
شاید ندامت اور شرمندگی آپ کو خدا باپ کے قریب جانے سے روک رہی ہے لیکن وہ باہیں پھیلا کر آپ کا انتظار کر رہا ہے جیسے کہ مصرف بیٹے کے باپ نے کیا تھا لوقا 15: 11 -24 وہ آپ کے دل کے دروازے پر کھڑا ہے۔ دروازہ کھولیں اور اسے اندر آنے دیں۔ اسے آپ کی روح آپ کی جان اور آپ کی زندگی کو بحال کرنے دیں۔آئیے آج اپنے دل کے دروازے اُس کے لئے کھولیں اور اُس کی روشنی میں اپنی زندگی کو بدلنے دیں۔
خدا آپ سے محبت کرتا ہے اور اگر آپ اُس سے معافی مانگیں گے تو وہ آپ کو ضرور معاف کرے گا۔ میں آپ کی زندگی یا دل کو نہیں جانتا لیکن اگر آج آپ کو خُداوند کی یہ میٹھی آواز سنائی دیتی ہے تو اُس کا جواب دیں رُوحُ القُدس کو دعوت دیں کہ وہ آپ کے دل اور روح کی جانچ کرے۔
کیا آپ ایسا کرنا چاہیں گے؟ اگر ہاں تو میرے ساتھ یہ دُعا کریں خُداوند بعض اوقات میں تیرے حضور آنے اور تجھ سے بات کرنے سے ڈرتا ہوں کیونکہ مجھے گناہ اور شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔ میں فروتنی سے تیرے رُوحُ القُدس سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے دکھا دے کہ کیا چیز مجھے تیرے حضور اعتماد سے آنے سے روک رہی ہے۔ ابھی مجھ پر ظاہر کر اور میری مدد کر کہ میں اُن سب چیزوں کو ترک کر سکوں! یسوع کے نام میں آمین
آپ ایک معجزہ ہیں!
ایرک

