کیا آپ اپنے کل سے ڈرتے ہیں

کل کیا ہوگا کوئی نہیں جانتا۔ حقیقت یہ ہے کہ خدا جانتا ہے پر ہم نہیں جا نتے ۔ اسی لیے ہمیں خوف محسوس ہوتا ہے۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے پہلی بار رات کو انجان راستے پر گاڑی چلانا۔ یہ ڈرا سکتا ہے۔ مگر گاڑی کی ہیڈلائٹس اتنی روشنی دیتی ہیں کہ آپ آگے بڑھ سکیں۔ ایسے ہی یسوع بھی آپ کی رہنمائی کرتے ہیں۔
یسوع وہ نور ہے جو آپ کی رہنمائی کرتاہے اور ہر دن آپ کے ساتھ چلتا ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کو کبھی مشکل حالات کا سامنا نہیں ہوگا۔ لیکن یسوع آپ کے ساتھ ہیں اور وہ ہر دن کو جانتا ہیں جو آپ کے لئے پہلے سے بنایا اور لکھا گیا ہے۔زبور 139: 16 میں لکھا ہے کہ تیری آنکھوں نے میرے بے ترتِیب مادّے کو دیکھا اور جو ایّام میرے لِئے مقرّر تھے وہ سب تیری کِتاب میں لِکھے تھے۔ جب کہ ایک بھی وجُود میں نہ آیا تھا۔ یسوع کے ساتھ زندگی کا دارومدار بھروسے اور عہد پر ہے۔اُس نے آپ کو بچانے کے لیے اپنی جان دے دی! وہ آپ کو جہنم سے نکال کر راستے میں اکیلا نہیں چھوڑے گا۔ وہ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے۔ 😊
خدا نے وعدہ کیا ہے کہ وہ آپ کا خیال رکھے گا تو اب فکر مت کریں اور پوشاک کے لِئے کیوں فِکر کرتے ہو؟ جنگلی سوسن کے درختوں کو غَور سے دیکھو کہ وہ کِس طرح بڑھتے ہیں۔ وہ نہ مِحنت کرتے نہ کاتتے ہیں۔ تَو بھی مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ سُلیماؔن بھی باوُجُود اپنی ساری شان و شوکت کے اُن میں سے کِسی کی مانِند مُلبّس نہ تھا۔ پس جب خُدا مَیدان کی گھاس کو جو آج ہے اور کل تنُور میں جھونکی جائے گی اَیسی پوشاک پہناتا ہے تو اَے کم اِعتقادو تُم کو کیوں نہ پہنائے گا؟ اِس لِئے فِکرمند ہو کر یہ نہ کہو کہ ہم کیا کھائیں گے یا کیا پِئیں گے یا کیا پہنیں گے؟ کیونکہ اِن سب چِیزوں کی تلاش میں غَیر قَومیں رہتی ہیں اور تُمہارا آسمانی باپ جانتا ہے کہ تُم اِن سب چِیزوں کے مُحتاج ہو۔ بلکہ تُم پہلے اُس کی بادشاہی اور اُس کی راست بازی کی تلاش کرو تو یہ سب چِیزیں بھی تُم کو مِل جائیں گی۔ پس کل کے لِئے فِکر نہ کرو کیونکہ کل کا دِن اپنے لِئے آپ فِکر کر لے گا۔ آج کے لِئے آج ہی کا دُکھ کافی ہے۔ متی 6 :28-34
میں آپ سے خداوند کی محبت میں محبت کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ خداوند آپ کے بہت قریب ہے اور وہ آپ کا خیال رکھے گا۔
آپ ایک معجزہ ہیں!
ایرک

