یہ لیجیے آپ کا جواب حاضر ہے۔

ہم خدا کو بہتر طور پر جان پاتے ہیں جب ہم جواب تلاش کرنے کے لیے خدا سے سوال کرتے ہیں۔ کیا آپ کے ذہن میں کوئی ایسا سوال ہے جس کا جواب آپ ابھی تک نہیں ڈھونڈ پائے؟ شاید آپ کے ذہن میں یہ سوال ہو کہ آپ کا مستقبل کس راہ پر جائے۔ شاید آپ کے پاس دو ملازمتوں کی پیشکشیں ہوں جن میں سے انتخاب کرنا ہو، یا پھر اس جگہ میں کچھ بھی نہیں ہو رہا ہو۔ آپ بے روزگار ہیں اور سوچ رہے ہیں کہ آگے کیا کرنا ہے۔شاید آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ کیا آپ اپنے بچوں کی پرورش میں ہر کام درست طریقے سے کر رہے ہیں یا آپ اپنے آپ سے پوچھتے ہیں کہ آج کے دور میں بچوں کو دنیا میں لانا واقعی معنی رکھتا ہے یا نہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ ان اہم سوالات کے درمیان خدا کی فرمانبرداری کیسے کی جائے؟ امثال میں اس حوالے سے یہ کہا گیا ہے کہ اگر تُو عقل کو پُکارے اور فہم کے لِئے آواز بُلند کرے اور اُس کو اَیسا ڈھُونڈے جَیسے چاندی کو اور اُس کی اَیسی تلاش کرے جَیسی پوشِیدہ خزانوں کی تو تُو خُداوند کے خَوف کو سمجھے گا اور خُدا کی معرفت کو حاصِل کرے گا کیونکہ خُداوند حِکمت بخشتا ہے۔ عِلم و فہم اُسی کے مُنہ سے نِکلتے ہیں۔ امثال 2: 3-6
حکمت کے لیے پکارنا اورعلم و فہم کے لیے آواز بلند کرنا شروع میں بہت مشکل لگتا ہے۔ اور واقعی یہی ہے۔ میں جانتی ہوں میں بھی اکثر یہی چاہتی ہوں کہ بس ایک بار دعا کروں اور فوراً جواب مل جائے۔ جیسے کہ یہ لو، تمہارا جواب آ گیا۔ لیکن خدا چاہتا ہے کہ ہم اس کی فرمابراری کریں اور جواب تلاش کرنے کی کوشش جاری رکھیں، چاہے ہمیں اُس لمحے جواب نہ ملے۔ کیونکہ آیت یہی کہتی ہے، 'تو تُو خُداوند کے خَوف کو سمجھے گا اور خُدا کی معرفت کو حاصِل کرے گا' امثال 2: 5
واہ یہ کتنا بڑا موقع ہے کہ ہم خدا کو اور بہتر جان سکیں، وہی جو ہر مسئلے کا ہر جواب رکھتا ہے۔ وہی جو سب کچھ جانتا ہے!اگر آپ کو یہاں زمین پر اپنے عظیم مثال سے واقف ہونے کا موقع ملے، تو آپ ضرور دلچسپی لے کر اسے جاننے کی کوشش کریں گے، کے نہیں؟ آپ کے ذہن میں اس وقت کون سا سوال ہے؟ کیا آپ ابھی توجہ دیں گے اور اس بارے میں دعا کریں گے؟
آپ ایک معجزہ ہیں!
ڈیبورا

