ایک شکریہ ہی کافی ہے۔

جب ہم اپنے ہونٹوں سے خدا کی تعریف کرتے ہیں تو خدا کی بڑائی ہو تی ہے۔ وہ جلال پاتا ہےاور ہم برکت پاتے ہیں۔آپ کو خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے۔دوست آپ کو یہ کیوں کرنا چاہیے پہلی بات تو یہ کہ یہ خدا کو پسند آتا ہے ۔اے صادِقو خُداوند میں شادمان رہو۔ حمد کرنا راست بازوں کو زیبا ہے۔ زبور 33 :1اور یہی وجہ کافی ہونی چاہیے لیکن شکرگزاری اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ یہ آپ کی زندگی کو بدل دیتی ہے.
آپ شاید سوچیں خدا کا شکر ادا کرنا میری زندگی کو کیسے بدل سکتا ہے تو تیار ہو جائیں۔ کیونکہ جو بات میں اب آپ کو سمجھانے جا رہی ہوں وہ آپ کی پوری زندگی کو بدل سکتی ہے۔کیونکہ کہ کلام میں مرقوم ہے ـ مَیں نے اُس کی راہیں دیکِھیں اور مَیں ہی اُسے شِفا بخشُوں گا۔ مَیں اُس کی رہبری کرُوں گا اور اُس کو اور اُس کے غم خواروں کو پِھر دِلاسا دُوں گا۔ خُداوند فرماتا ہے مَیں لبوں کا پَھل پَیدا کرتا ہُوں سلامتی سلامتی اُس کو جو دُور ہے اور اُس کو جو نزدِیک ہے اور مَیں ہی اُسے صِحت بخشُوں گا۔ یسعیاہ 57 :18-19
بالکل، کچھ لوگ لبوں کا پھل جیسے فقرے کو سمجھ نہیں پاتے، اور چونکہ یہ بات نہایت اہم ہے آئیے اِس آیت کو مختصر طور پر سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں سُنیںدوست اگر آپ کو یقین ہو کہ آپ کے منہ سے نکلے ہوئے الفاظ واقعی سچ ہو جائیں گے تو کیا آپ اپنے الفاظ کے چناؤ میں زیادہ محتاط نہ ہوں گے یقیناً ہوں گے اسی لیے شکرگزاری سے آغاز کرنا نہایت اہم ہے جب آپ شکر ادا کرتے ہیں، تو آپ اپنے ذہن کو مجبور کرتے ہیں کہ وہ یاد کرے کہ خدا پہلے آپ کے لیے کیا کچھ کر چکا ہے۔ اور جب آپ یاد کرتے ہیں کہ اُس نے ماضی میں کیا کیا ہے تو آپ کو یہ ادراک ہونے لگتا ہے کہ وہ نہ صرف دوبارہ کر سکتا ہے بلکہ یقیناً کرے گا بھی اور اُس سے کہیں بڑھ کر.
شکرگزاری ہمیں ایمان، امید اور اعتماد کے ساتھ بھر دیتی ہے اور یہی وہ بنیاد ہے جس پر خدا بڑے کام کرتا ہے۔جب آپ یہ سمجھ جاتے ہیں کہ شکرگزاری میں کتنی بڑی برکت چھپی ہے، تو آپ شکرگزاری اس لیے کریں گے کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ خدا آپ کو اِسی شکرگزاری کے وسیلے سے برکت دے گا
شکرگزاری آپ کو اپنے بارے میں اور اپنے مستقبل کے بارے میں مثبت انداز میں بولنے کی ترغیب دے گی۔ اور جب خدا لبوں کا پھل دیتا ہے، یعنی جو کچھ آپ کے لبو ں سے نکلتا ہے اُسے حقیقت بنا دیتا ہے، تو پھر واقعی کچھ بھی ناممکن نہیں رہتا مرقس 9: 23 آئیے وقت ضائع نہ کریں۔ ابھی کوشش کریں آئیں شکرگزاری کے ذریعے اُس کے فرمانبردار بنیں اپنے الفاظ سے اُس کا شکر ادا کریں، اور وہ ضرور آپ کے لبوں کا شاندار پھل پیدا کرے گا.
دوست آج آپ کے لبوں سے کیا نکلے گا
آپ ایک معجزہ ہیں!
ڈیبورا

