آہستہ چلیں

خدا اس بات کی پرواہ نہیں کرتا کہ ہم اپنی دوڑ کتنی تیزی سے دوڑتے ہیں بلکہ وہ ہمارے اُس پر پختہ ایمان کو دیکھتا ہے!فرمانبردار ہونا کبھی کبھار خدا کی عبادت کے لیے وقت نکالنا بھی ہوتا ہے بجائے اس کے کہ آپ بس اپنی راہ پر چلتے رہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ ابھی سوچ رہے ہوں گے کہ میرا کیا مطلب ہے اس لیے میں آپ کو ایک مثال دیتی ہوں۔
میں تقریباً لکھنا چاہتی تھی حال ہی میں میرے ذہن میں بہت کچھ تھا لیکن حقیقت یہ ہے کہ میرے ذہن میں ہمیشہ بہت کچھ ہوتا ہے۔ ، حتیٰ کہ جب اکژ میرے پاس وقت نہ ہو تب بھی میں سب کچھ چھوڑ کر واک پر جانا پسند کرتی ہوں۔ میں حمد کے گیت سنتی ہوں بلند آواز میں گاتی ہوں اور کھلے آسمان کے نیچے خدا کی تعریف کرتی ہوں۔ یہ ہر بار مجھے نئی خوشی اور قوت سے بھر دیتا ہے۔اس خاص دن مجھے احساس ہی نہیں تھا کہ میں کہاں جا رہی ہوں اور میں آدھے میراتھن کے بند کیے ہوئے علاقے کے بیچ میں پہنچ گئی۔ جب پسینے میں بھیگے دوڑنے والےشخص میرے پاس سے گزرے تو میں نے سوچایار میں تو واقعی بہت کمزور ہوں ان کے مقابلے میں۔
تبھی خدا کی محبت نے مجھے جھنجھوڑا اور حقیقت دکھائی میرے دل میں میں نے سمجھا کہ وہ کہہ رہا ہےڈیبورا یہ دوڑنے والے جلدی تو دوڑ رہے ہیں لیکن جب وہ اپنی منزل پر پہنچیں گے تو بالکل تھکے ہوئے ہوں گے۔ راستے میں انہیں جو خوشی اور حوصلہ ملتا ہے وہ صرف اپنی خود کی خاطر دوڑتے ہیں۔ میرے لیے یہ بہت زیادہ اہم ہے کہ تم میرے لیے دوڑو اور لمبے عرصے تک اس دوڑ میں مضبوط رہو چاہے اس کا مطلب یہ ہو کہ تم آہستہ سے چلو کیونکہ تم میرے ساتھ وقت گزار رہی ہو۔ ہوسکتا ہے کہ راستے میں کوئی تمہاری حوصلہ افزائی نہ کرے لیکن تم یقین رکھو کہ میں تمہارے انتظار میں ہوں گا تمہیں فنش لائن پر خوش آمدید کہنے کے لیے اور تمہیں گلے لگانے کے لیے تیار ہوں گا۔
یہی بات ہے جو وہ چاہتا ہے کہ آپ جانیں خدا کو اس بات کی پرواہ نہیں کہ ہم کتنی تیزی سے دوڑتے ہیں بلکہ اس بات کی اہمیت ہے کہ ہمارا ایمان کتنا پختہ ہے!خدا چاہتا ہے کہ آپ فنش لائن تک پولُس کے الفاظ اپنے دل میں لیے پہنچیں 2تیمتھیس 4 :7-8 مَیں اچھّی کُشتی لڑ چُکا۔ مَیں نے دَوڑ کو ختم کر لِیا۔ مَیں نے اِیمان کو محفُوظ رکھّا۔ آیندہ کے لِئے میرے واسطے راست بازی کا وہ تاج رکھّا ہُؤا ہے جو عادِل مُنصِف یعنی خُداوند مُجھے اُس دِن دے گا اور صِرف مُجھے ہی نہیں بلکہ اُن سب کو بھی جو اُس کے ظہُور کے آرزُو مند ہوں۔
کیا آپ آج کچھ لمحوں کے لیے سب کچھ چھوڑ کر اُس کے ساتھ وقت گزاریں گے؟
آپ ایک معجزہ ہیں!
ڈیبورا

