آپ کو حقیقت میں کس چیز کی زیادہ ضرورت ہے؟

خدا آپ کے لیے وہ سب کچھ کرنا چاہتا ہے جو آپ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے.مجھے خوبصورت چیزیں پسند ہیں کیا آپ کو بھی پسند ہیں کیونکہ میں خود زیادہ ہنرمند نہیں ہوں، اِس لیے مجھے بہت خوشی ہوتی ہے جب مجھے تحفے میں خوبصورت چیزیں ملتی ہیں۔کئی سال پہلے ایک شخص تھا جس کو تحفے دینا بہت پسند تھا مجھ سے محبت کرنے لگا۔ وہ اتنا فیاض دل تھا یقین کرنا مشکل تھااور میری الماری خوبصورت کپڑوں اور ہینڈ بیگز سے روز بروز بھرنے لگا۔
آئیے ایک دوسرے سے سچ بولیں یہ بہت دلکش لگتا ہے جب کوئی شخص آپ کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے اور آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ صرف ہاں کہہ دیں تو آپ کے مالی مسائل ایک ہی جھٹکے میں حل ہو سکتے ہیں۔آج میں آپ سے یہ کہنا چاہتی ہوں بہت سی چیزیں دلکش لگتی ہیں جب تک کہ آپ کو یہ احساس نہ ہو جائے کہ خُدا حقیقت میں کون ہے۔
اس آدمی کے پاس سب کچھ تھا لیکن اُس کے پاس خُدا نہیں تھا۔ ظاہر ہے جب آپ کوکسی کی ضرورت ہو اور کوئی ایسا شخص سامنے آئے جو آپ کی ضرورت کو پورا کر سکتا ہو تو فوراً اُس راستے پر چلنے کی کشش محسوس ہوتی ہے۔ شاید آپ کے معاملے میں یہ کوئی شخص نہیں جو آپ کی طرف دلکش انداز میں مسکرا رہا ہو۔یہ شاید کوئی نوکری ہے۔ یا کوئی دوستی۔ لیکن دل کی گہرائی میں کہیں آپ محسوس کرتے ہیں کہ یہ راستہ درست نہیں ہو سکتا۔
اُس لمحے میں نے وہ سب کچھ چھوڑ دیا جو انسانی طور پر مجھے اس راستے کی طرف مائل کرتا تھاخوبصورت تحفے اور وہ زندگی جو ابتدا میں آسان لگتی تھی۔اگر خُدا زندگی میں شامل نہ ہو تو آپ اُس کے راستے پر چلنے کی پروا نہیں کریں گے۔بائبل کہتی ہے متی 6: 33-34 بلکہ تُم پہلے اُس کی بادشاہی اور اُس کی راست بازی کی تلاش کرو تو یہ سب چِیزیں بھی تُم کو مِل جائیں گی۔ پس کل کے لِئے فِکر نہ کرو کیونکہ کل کا دِن اپنے لِئے آپ فِکر کر لے گا۔ آج کے لِئے آج ہی کا دُکھ کافی ہے۔
جب میں آج اپنی الماری میں رکھے ہوئے کپڑوں کو دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں کہ ہاں یہ خوبصورت ہیں لیکن میرے لیے آج مزید اسی طرح کی چیزیں حاصل کرنا کوئی خاص معنی نہیں رکھتا۔ اب مجھے سمجھ آ گئی ہے کہ میں اُس چیز کوزیادہ چاہتی ہوں جو میں نے اُس وقت سے خدا کے ساتھ تجربہ کی ہے۔ خدا نے مجھے زندگی میں وہی دیا ہے جس کی مجھے واقعی ضرورت تھی۔
کیا میں آج آپ سے درخواست کر سکتی ہوں کہ آپ اپنے فیصلوں پر دوبارہ غور کریں؟ اس دنیا کی کوئی بھی چیز آپ کے خدا پر اعتماد کو متاثر کرنے کے قابل نہیں ہےاب جو اَیسا قادِر ہے کہ اُس قُدرت کے مُوافِق جو ہم میں تاثِیر کرتی ہے ہماری درخواست اور خیال سے بُہت زِیادہ کام کر سکتا ہے۔ افسیوں 3: 20
آپ ایک معجزہ ہیں!
ڈیبورا

