خدا کچھ بھی نہیں سے بھی بہت کچھ پیدا کر سکتا ہے!

دوست آج میں آپ کو اپنی زندگی کا ایک ایسا واقعہ سنانا چاہتی ہوں جو بالکل کسی ہالی وُڈ فلم کے منظر جیسا لگتا ہے۔اپنے موسیقی کے کیریئر کے آغاز میں ایک بہت ہی امیرشخص نے مجھے ایک بڑی کلیسیا میں گاتے ہوئے سنا۔ اور پھر مجھ سےاورمیرے اُس وقت کے مینیجر اور پروڈیوسرز سے ملاقات کرنا چاہا۔ پلک جھپکائے بغیراس نے مجھ پرایک ملین ڈالر کی انویسٹمنٹ کی پیشکش کی ایک ملین اگر میں اُس لمحے بیٹھی نہ ہوتی تو شاید بے ہوش ہی ہو جاتی
تاہم میرے دل میں اس پیشکش کے بارے میں ایک عجیب سی بےچینی تھی ایک بہت ہی بُرا احساس۔ میرا پروڈیوسر جو اُس شخص سے بالکل بھی متاثر نہیں ہوا تھا وہ بھی زیادہ خوش نظر نہیں آ رہا تھا۔آئیے بائبل کی طرف ایک قدم بڑھاتے ہیں۔ شاید آپ یہوداہ کے بادشاہ امصیّاہ سے واقف نہ ہوں لیکن اُس کی کہانی بائبل میں (۲ تواریخ 25: 2) میں درج ہے۔ اُس کے بارے میں لکھا ہےاور اُس نے وُہی کِیا جو خُداوند کی نظر میں ٹِھیک ہے پر کامِل دِل سے نہیں
چونکہ امصیّاہ نے خدا کی خدمت پورے دل سے نہیں کی اس لیے وہ عجیب و غریب فیصلے کرتا رہا۔ مثال کے طور پر اُس کے پاس پہلے ہی 3,00,000 سپاہی موجود تھے لیکن وہ پھر بھی مزید چاہتا تھا۔ چنانچہ اُس نے اسرائیل سے ایک لاکھ اور سپاہی خریدنے کے لیے بہت سا پیسہ خرچ کر دیا۔
پھر ایک نبی امصیّاہ کے پاس آیا اور اُسے خبردار کیا۔ (۲ تواریخ 25 :7-9) میں "لیکن ایک مَردِ خُدا نے اُس کے پاس آ کر کہا اَے بادشاہ اِسرائیل کی فَوج تیرے ساتھ جانے نہ پائے کیونکہ خُداوند اِسرائیل یعنی سب بنی اِفرائِیم کے ساتھ نہیں ہے۔ پر اگر تُو جانا ہی چاہتا ہے تو جا اور لڑائی کے لِئے مضبُوط ہو۔ خُدا تُجھے دُشمنوں کے آگے گِرائے گا کیونکہ خُدا میں سنبھالنے اور گِرانے کی طاقت ہے۔ امصیاؔہ نے اُس مَردِ خُدا سے کہا لیکن سَو قِنطاروں کے لِئے جو مَیں نے اِسرائیل کے لشکر کو دِئے ہم کیا کریں؟ اُس مَردِ خُدا نے جواب دِیا خُداوند تُجھے اِس سے بُہت زِیادہ دے سکتا ہے۔
دوست شاید مجھے یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ امصیّاہ نے اسرائیل کے سپاہیوں کے بغیر بھی فتح حاصل کی اور آج میں اپنا مشن اس ایک ملین ڈالر کے بغیر بھی پورا کر رہی ہوں۔اسی طرح آپ یقین رکھ سکتے ہیں کہ آپ کےپاس اس وقت جو کچھ بھی ہے اُس سے زیادہ کی آپ کو ضرورت نہیں کیونکہ فتح دینے کی قدرت خدا کے پاس ہے۔ اِس لیے اپنے قدموں کی رہنمائی صرف اسی پر چھوڑ دیجئے.
آپ ایک معجزہ ہیں!
ڈیبورا

