کیا آپ اُن سے پھر بھی محبت کر سکتے ہیں؟

یسوع نے (متی 22 :37-39) میں جواب دیا خُداوند اپنے خُدا سے اپنے سارے دِل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری عقل سے مُحبّت رکھاپنے آس پاس کے لوگوں سے محبت کرنا اُف یہ ہمیشہ آسان نہیں ہوتا۔ راستہ بدل لینا تو آسان ہے لیکن اُن لوگوں سے محبت کرنا. جیسے وہ تنگ کرنے والا پڑوسی. وہ اُستاد جو آپ کے بچوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتا؟ وہ سیاستدان جو آپ کی اُمیدوں کے مطابق عمل نہیں کرتے. یا شاید وہ بہن بھائی جنہوں نے آپ کو اِس قدر دکھ دیا کہ آپ نے اُن سے بات کرنا ہی چھوڑ دی؟
حال ہی میں مجھے ایک ایسی جگہ گانے کی دعوت ملی جہاں میں جانتی تھی کہ ایسے لوگ ہوں گے جن کا میرے سے کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ تو میرے ایمان کے اظہار کے طریقے کے بھی خلاف ہیں۔ انہوں نے میری راہ میں کئی بار کانٹے بچھائے یہ چاہا کہ میں گر جاؤں اور دوبارہ نہ اٹھ سکوں۔ اور سچ کہوں تو ایسے لوگوں سے محبت کرنا بہت مشکل ہے۔ میں یہ آپ سے کھل کر کہہ رہی ہوں پوری ایمانداری کے ساتھ۔میں نے اِس موقع اور اُن لوگوں کے لیے کئی ہفتے پہلے سے دُعا کرنا شروع کر دی تھی لیکن میرے دل میں یہ ڈر تھا کہ شاید اب تک وہ اپنی منفی باتوں سے دوسرے آنے والوں کو بھی متاثر کر چکے ہوں گے۔
میرا خیال ہے میں نے خدا کو شامل ہی نہیں کیا تھا اُس نے مجھ سے پوچھاکیا تم اُن سے پھر بھی محبت کر سکتی ہو؟ اور میں نے کہانہیں ہاہا! لیکن میں اُن کے لیے دُعا کرتی رہوں گی یہی وہ آغاز ہے جو خدا ہم سے چاہتا ہے۔ لیکن جب میں اُن کے لیے دُعا کر رہی تھی خدا نے میرے دل کو کھول دیا اور مجھے ایک خاص شخص کے دل میں جھانکنے دیا میں نے درد تکلیف اور عدمِ تحفظ کو دیکھا۔ میں نے اُس کا اصل دل دیکھا، اور وہ نہایت خوبصورت تھا۔
مجھے احساس ہوا کہ میں اُس کے خلاف نہیں لڑ رہی تھی بلکہ دشمن نے اُس کا استعمال کر کے مشکلات پیدا کی تھیں۔ 'افسیوں 6 :12کیونکہ ہمیں خُون اور گوشت سے کُشتی نہیں کرنا ہے بلکہ حُکُومت والوں اور اِختیار والوں اور اِس دُنیا کی تارِیکی کے حاکِموں اور شرارت کی اُن رُوحانی فَوجوں سے جو آسمانی مقاموں میں ہیں۔ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ لوگ مسئلہ نہیں ہیں۔
میں آپ کی حوصلہ ا فزائی کرتی ہوں کہ آج اُن لوگوں کے لیے دعا کریں جو آپ کی زندگی کو مشکل بناتے ہیں۔ جب خدا آپ سے پوچھےکیا آپ اپنے آس پاس کےلوگوں سے محبت کر پاتے ہو؟ تو آپ خوش دلی سے جواب دے سکیں جی ہاں آپ کی مدد کا شکریہ
آپ ایک معجزہ ہیں!
ڈیبورا

