کیا آپ مجھ سے محبت کرتے ہیں؟

لیکن میں مجبور تھا یہ دوسروں کی وجہ سے ہوا تھا .اوہ یہ ایسا جملہ ہے جو ہم سب نے پہلے سنا ہے جب کوئی بے بسی میں مشکل صورتحال سے نکلنے کے لیے باتیں بنا رہا ہوتا ہے۔بالکل حال ہی میں میں نے ایک فلم میں یہ جملہ سنا اور اپنے آس پاس کے لوگوں کو کہتے سناہاں ہاں قصور تو ہمیشہ دوسروں کا ہوتا ہےآپ خود کچھ زیادہ کر سکتے تھےآپ کچھ زیادہ کر سکتے تھےمیں کچھ زیادہ کر سکتا تھا.یہ جملہ اچانک میرے ذہن میں آیا جب میں صبح سویرے تیار ہو رہی تھی اور میرے سامنے ایک اور لمبا دن تھاکیا میں واقعی وہ کر رہی ہوں جو خدا چاہتا ہے.
دوست آپ شاید سوچ رہے ہوں گےیقیناً ڈیبورا ایسا ہی کرتی ہے۔ آخر وہ ہمیشہ ہمیں خدا کے بارے میں بتاتی رہتی ہے۔اور یہ بلاشبہ خدا کی مرضی ہے لیکن سب سے اہم بات کیا ہے؟جب شرع کے عالموں نے یسوع سے یہی سوال کیا تو اُس نے صاف جواب دیااُس نے اُس سے کہا کہ خُداوند اپنے خُدا سے اپنے سارے دِل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری عقل سے مُحبّت رکھ۔ (متی 22: 35-37)
یہ بات یقیناً میرے کام سے تعلق رکھتی ہے لیکن سب سے زیادہ میرے دل اور میرے بنیادی رویے سے جُڑی ہے۔ یہ ایسی چیز ہے جسے مجھے بار بار سوال کرنا اور درست کرنا پڑتا ہے کیونکہ میں خدا سے ملنے والی کسی چیز کو دوسروں تک پہنچانے سے پہلے خدا سے محبت کرنا چاہتی ہوں۔ میں خدا سے محبت کرنا چاہتی ہوں اس سے پہلے کہ میں دوسروں کو خداکے بارے میں بتاؤں۔ کیا آپ ہر نئے دن کی شروعات میں خدا سے محبت کا اظہار کرتے ہیں یا صرف تب جب یہ آپ کے ذہن میں آئے.
اگر آپ واقعی کسی سے محبت کرتے ہیں تو آپ کام پر دیر سے بھی پہنچ سکتے ہیں تاکہ اُس کے ساتھ کچھ اور لمحات گزار سکیں۔ البتہ، میں یہ تجویز نہیں کرتی ہاہا! لیکن اسی طرح خدا چاہتا ہے کہ وہ ہمیشہ آپ کی زندگی میں سب سے پہلے ہواور سب چیزوں سے زیادہ آپ کی محبت کا مرکز ہو۔
تو اگر وہ آپ سے یہ پوچھے دوستکیا آپ مجھ سے پورے دل سے محبت کرتے ہیں؟ آپ کیا جواب دیں گے؟ کیا آپ کہیں گےمیں آپ سے زیادہ محبت کر سکتا تھا؟یا جی ہاں میں آپ سے پورے دل سے محبت کرتا/کرتی ہوں
آپ ایک معجزہ ہیں!
ڈیبورا

