ایک شاگردحوصلہ افزائی کرتا ہے

میں اکثر اپنے آپ سے یہ سوال پوچھتا ہوں آج میں کس طرح کسی کی حوصلہ افزائی کر سکتا ہوںمیں توقع رکھتا ہوں کہ خدا مجھے میری راہ دکھائے گا کہ میں کیا کروں اور کس سے ملاقات کروں تاکہ وہ مجھے اس طریقے سے کام میں لے سکے۔
بائبل کہتی ہے (یسعیاہ 50 :4)خداوند خُدا نے مُجھ کو شاگِرد کی زُبان بخشی تاکہ مَیں جانُوں کہ کلام کے وسِیلہ سے کِس طرح تھکے ماندے کی مدد کرُوں۔ وہ مُجھے ہر صُبح جگاتا ہے اور میرا کان لگاتا ہے تاکہ شاگِردوں کی طرح سنُوں۔
یہ کام آپ بھی کر سکتے ہیں ہر صبح خدا کی آواز سنیں اور اُمید رکھیں کہ وہ آپ کو بتائے گا کہ کیا کہنا ہے اور کس خاص شخص کی حوصلہ افزائی کرنی ہے جو آپ کے راستے میں آئے۔ ایک شاگرد کی حیثیت سے آپ خدا کی حکم برداری میں ہیں اس کی آواز اُس کے کلام اُس کی نصیحتیں اور اُس کے احکامات سن رہے ہیں اور جب آپ ایسا کرتے ہیں تو وہی خدا آپ کے منہ میں حوصلہ افزائی کے الفاظ رکھتا ہے۔ 😊
اکثر جب میں خدا سے بات کرتا ہوں تو کسی خاص شخص کا خیال میرے ذہن میں آ جاتا ہے مجھے یقین ہے کہ یہ روح القدس کا طریقہ ہوتا ہے کہ وہ مجھ سے کہتا ہےآج اس کی حوصلہ افزائی کرویا اس سے رابطہ کر و وغیرہ۔حال ہی میں میرے ساتھ بھی ایسا ہوااور میں نے اپنے ایک دوست کا خیال کیا۔ میں نے اسے فون کیا۔ وہ حال ہی میں فالج کا شکار ہوا تھا اور ایک غیر ملک میں ہسپتال میں تنہا تھا۔
لہٰذا اگر آپ کے دل میں خدا کی طرف سے کسی کے لیے کوئی احساس ہو تو اسے کال کریں یا ایک مختصر پیغام بھیجیں۔ یہ چھوٹا سا قدم بہت بڑا فرق لا سکتا ہے میرا یقین کریں اور خداوند کی جلال ہو خدا نے میرے دوست کو صحت مند کیا۔ روح القدس کو آپ کی رہنمائی کرنے دیں اور خدا سے دعا کریں کہ وہ آپ کو دکھائے کہ آج آپ کس کی حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں اور کیسے۔ آپ دیکھیں گے اکثر یہی چھوٹے چھوٹے کام لوگوں کی زندگیوں میں فرق ڈالتے ہیں!
اگر آپ چاہیں تو میرے ساتھ دعا کریں .اے خداوند میں چاہتا ہوں کہ میں تیری آواز پہلے سے زیادہ سن سکوں میرے کان کھول دے تاکہ تیری آواز کی خوبصورتی سن سکوں اور میرا دل کھول دے تاکہ تیرے راستوں کی عظمت کو سمجھ سکوں۔ میں انتخاب کرتا ہوں کہ سنوں اور جواب دوں جو تو مجھ سے مانگے گا۔ مجھے وہ خواہش، علم، عاجزی، اور ہمت عطا فرما جو مجھے چاہیے۔ یسوع کے نام پر، آمین۔
خدا آپ کو وہ الفاظ دے جو دوسروں کی ہمت افزائی کے لیے درکار ہیں
ٓاپ ایک معجزہ ہیں۔
ایرک

