سب قَوموں کو شاگِرد بناؤ !

خدا نے آپ کو صرف ایک شاگرد نہیں بنایا بلکہ آپ کو یہ قابلیت بھی بخشی ہے کہ آپ دوسروں کو بھی شاگرد بنا سکیں ہم میں سے اکثر شاگرد اُس دُعا وابستگی اور محبت کا نتیجہ ہیں جو دوسرے ایمان داروں نے ہمارے لیے کی وہ ایمان دار جنہوں نے ہمیں مسیح یسوع میں نجات کا راستہ دکھایا۔ اور اب یہ ہماری بھی ذمہ داری ہے کہ ہم بھی اُس نور کو چمکنے دیں اور بائبل کہتی ہے تُم دُنیا کے نُور ہو۔ '(متی 5 : 14)
جب میں ایک نیا ایماندار تھا تو خدا نے مجھے قوموں اور دنیا کے لیے نور بننے کے لیے بلایا۔ مجھے نہیں لگتا کہ آپ کبھی مجھ پر یقین کرتے لیکن خدا نے اُس وقت بھی مجھ میں وہ کچھ دیکھ لیا تھا جو میں ایک دن بننے والا تھا۔ اکثر اوقات خدا ہم پر ہم سے کہیں زیادہ ایمان رکھتا ہے جتنا ہم اُس پر رکھتے ہیں
اور یسوع اُن کے پاس آیا اور کہا 'یِسُوعؔ نے پاس آ کر اُن سے باتیں کِیں اور کہا کہ آسمان اور زمِین کا کُل اِختِیار مُجھے دِیا گیا ہے۔ پس تُم جا کر سب قَوموں کو شاگِرد بناؤ اور اُن کو باپ اور بیٹے اور رُوحُ القُدس کے نام سے بپتِسمہ دو۔ اور اُن کو یہ تعلِیم دو کہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جِن کا مَیں نے تُم کو حُکم دِیا اور دیکھو مَیں دُنیا کے آخِر تک ہمیشہ تُمہارے ساتھ ہُوں۔(متی 28: 18-20)
ایک سچا شاگرد اور شاگرد بناتا ہے یسوع ہمارے لیے نمونہ تھے وہ لوگوں کو تعلیم دیتے تھے لیکن خاص طور پر انہوں نے بارہ شاگردوں کو تین سال تک تربیت دی۔ اور انہوں نے انہی بارہ شاگردوں کو تربیت دی تاکہ وہ بھی بہت سے اور شاگرد تیار کریں ہمیں یہی کام سونپا گیا ہے شاگرد بنانا جو پھر دوسروں کو تربیت دیں گے.ہم یہ کیسے کریں؟• کسی کی ایمان کی دریافت میں مدد کر کے• جب آپ وقت نکال کر کسی کے مسیحی زندگی میں اُس کے ساتھ چلتے ہیں• بغیر ملامت کیے مدد فراہم کر کے• نمونہ بن کر• دل و جان سے دُعا کرنے کے ذریعے
اور پھر وہ شخص جو یہ بےلوث محبت حاصل کرتا ہے اُسے کسی اور تک پہنچا سکتا ہے! یہی خدا کا حیرت انگیز منصوبہ ہے جو ہم میں سے ہر ایک کو انجیل کی خوشخبری بانٹنے کے اس شان دار سفر میں شامل کرتا ہے
کیا آپ میرے ساتھ دعا کرنا چاہیں گے؟
اے خُداوند میں تیرا شکر گزار ہوں کہ میں تیرا ہوں تیرا شکر ہو کہ تُو مجھے اپنے اندر بڑھنے کے لیے فضل عطا کرتا ہے۔ میری مدد فرما کہ میں تیرے نام کے جلال کے لیے شاگرد بنا سکوں تاکہ تیری بادشاہی آئے اور تیری مرضی جیسے آسمان پر پوری ہوتی ہے زمین پر بھی ہو۔ اے باپ میری مدد فرما کہ میں تیرے بیٹے یسوع کی مانند بن سکوں آمین
ٓاپ ایک معجزہ ہیں۔
ایرک

