• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • MM Burmese
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 23 جولائی 2025

آپ کا تحفظ کس میں ہے؟

اشاعت کی تاریخ 23 جولائی 2025

اگر آپ آج ایمانداری سے اپنی زندگی کا جائزہ لیں تو آپ کو کس چیز یا کس شخصیت میں اپنی سلامتی اور تحفظ نظر آتا ہے؟ ہم اکثر اپنی سلامتی کا احساس حاصل کرنے کے لیے مختلف چیزوں پر انحصار کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر

  • اپنے خاندان سے

  • اپنی ملازمت سے

  • اپنی مالی حالت سے

  • اپنے دوستوں سے

  • اپنی صلاحیتوں اور قابلیت سے

  • یا اپنی کلیسیا کی خدمت سے۔

لیکن یسوع ہم سے فرماتے ہیں (لُوقا 14: 26)  میں کہ اگر کوئی میرے پاس آئے اور اپنے باپ اور ماں اور بِیوی اور بچّوں اور بھائِیوں اور بہنوں بلکہ اپنی جان سے بھی دُشمنی نہ کرے تو میرا شاگِرد نہیں ہو سکتا۔یہ الفاظ ہمیں سخت لگ سکتے ہیں۔ لیکن دراصل یہ ہمیں بڑی محبت کے ساتھ دیے گئے ہیں۔ ہماری زندگی میں ہر چیز سے پہلے یسوع کو پہلا مقام ملنا چاہیے۔ اور ہمارا اصل تحفظ صرف اُسی میں ہے۔

ہر چیز عارضی فانی اور لمحاتی ہیں اور بالآخر گزر جائے گی۔ لیکن یسوع وہ ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا۔ وہ ازلی اور ابدی خدا ہے۔ کیا آپ اُس سے زیادہ محفوظ پناہ اور مضبوط پناہ گاہ کہیں اور پا سکتے ہیں؟

ہزاروں سال پہلے زبور نویس نے یہ لکھا(زبور 31 : 3-5)'کیونکہ تُو ہی میری چٹان اور میرا قلعہ ہے۔ اِس لِئے اپنے نام کی خاطِر میری رہبری اور رہنُمائی کر۔ مُجھے اُس جال سے نِکال لے جو اُنہوں نے چِھپ کر میرے لِئے بچھایا ہے کیونکہ تُو ہی میرا مُحکم قلعہ ہے۔ مَیں اپنی رُوح تیرے ہاتھ میں سَونپتا ہُوں۔ اَے خُداوند! سچّائی کے خُدا! تُو نے میرا فِدیہ دِیا ہے۔ 

یہ کلام آج بھی اتنا ہی سچ ہے جتنا اُس وقت تھااور یہ آپ کے لیے بھی ہے آج بھی یسوع آپ کی چٹان ہے آپ کی زندگی کے لیے پناہ گا اور آپ کے دل کے لیے محافظ۔ اوہ وہ آپ کو کبھی نہیں چھوڑے گا اُس کی وفاداری آپ کے تحفظ  کی ضمانت ہے۔ اگر آپ کا تحفظ اُس میں ہے صرف اُسی میں تو آپ کی زندگی واقعی محفوظ ہے۔

آپ ایک معجزہ ہیں!

ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔