• UR
    • AR Arabic
    • CS Czech
    • DE German
    • EN English
    • ES Spanish
    • FA Farsi
    • FR French
    • HI Hindi
    • HI English (India)
    • HU Hungarian
    • HY Armenian
    • ID Bahasa
    • IT Italian
    • JA Japanese
    • KO Korean
    • MG Malagasy
    • NL Dutch
    • NL Flemish
    • NO Norwegian
    • PT Portuguese
    • RO Romanian
    • RU Russian
    • SV Swedish
    • TA Tamil
    • TH Thai
    • TL Tagalog
    • TL Taglish
    • TR Turkish
    • UK Ukrainian
    • UR Urdu
اشاعت کی تاریخ 22 جولائی 2025

کیا آپ کو کبھی لگتا ہے کہ آپ اپنے مقصد سے پیچھے رہ گئے ہیں؟

اشاعت کی تاریخ 22 جولائی 2025

مجھے نہیں معلوم کہ آپ میرے جیسے ہیں یا نہیں لیکن بعض اوقات میں واقعی یہ محسوس کرتا ہوں کہ میں یسوع کے ایک شاگرد کے تقاضوں پر پورا نہیں اُترتاکچھ دنوں میں خود کو بالکل ناکارہ محسوس کرتا ہوں خاص طور پر جب میں خود کا موازنہ کسی ایسے پاسٹر سے کرنے لگتا ہوں جسے کسی خاص خِدمت کے لیے ایک خاص مسح ملا ہو۔

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ یسوع کے شاگرد بھی کبھی کبھار اپنے مقصد یا راستے سے بھٹک جاتے تھے یہ بات ہمیں حیران کر سکتی ہے لیکن یہ حقیقت ہے۔وہ اکثر یہ بحث کرتے تھے کہ سب سے بڑا کون ہے۔ جب یسوع مصلوب ہو نے کے قریب تھا تو اُن کی مدد اور دعاؤں کی سب سے زیادہ ضرورت تھی مگر تب بھی شاگرد سو گئے۔ اورپطرس نے یسوع کا تین بار انکار کیا مگر اس کے باوجود یسوع نے اپنی کلیسیا کی ذمہ داری اسے سونپ دی۔ایک شاگرد انسانی لحاظ سے کبھی کامل نہیں ہوتا۔

خداوند صرف یسوع کے شاگردوں کی کامیابیوں اور روحانیت کے لمحات کو انجیلوں میں درج کرنے سے مطمئن نہیں تھا بلکہ اُن کی ناکامیاں بھی ظاہر کیں تاکہ دو ہزار سال بعد ہم کہہ سکیں میں بھی میں بھی ناکام ہوا میں بھی تکبر میں مبتلا رہا لیکن مجھے بھی میرے آسمانی باپ کی محبت قبولیت اور منظوری حاصل ہے۔

خوشخبری یہ ہے کہ کوئی چیز ہمیں خدا  کی محبت سے جدا نہیں کر سکتی بائبل کہتی ہے (یوحنا 13: 1)یِسُوعؔ نے جان لِیا کہ میرا وہ وقت آ پُہنچا کہ دُنیا سے رُخصت ہو کر باپ کے پاس جاؤں تو اپنے اُن لوگوں سے جو دُنیا میں تھے جَیسی مُحبّت رکھتا تھا آخِر تک مُحبّت رکھتا رہا۔ دوست  آج امید مت چھوڑیں۔ ہماری تمام کمیوں کے باوجود خدا ہم پر بھروسہ کرنا چاہتا ہے۔ خاص طور پر ہماری کمزوریوں میں وہ اپنے آپ کو ظاہر کرتا ہے۔میری دعا ہے کہ یہ سچائی آج آپ کو برکت اور تسلی دے.

آپ ایک معجزہ ہیں۔

ایرک

Eric Célérier
مصنف

ایرک سیلریئر فرانس کے ایک پاسٹر اور مصنف ہیں اور جیزیز۔نیٹ کے صدر ہیں۔ وہ انجیل کی خوشخبری کو پھیلانے اور دُنیا بھر کے لوگوں کو پاک کلام سے جوڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔