ایک اچھا شاگرد ہونے کا کیا مطلب ہے؟

شاگرد ہو نے کا مطلب ایساشخص ہوتا ہے جو کسی استاد سے تعلیم حاصل کرتا ہے اور اُس کی پیروی کرتا ہے۔ ہے نا لیکن آپ کے خیال میں ایک اچھا شاگرد ہونے کا کیا مطلب ہے؟ پاک کلام جو تعلیم اور حکمت کا کامل سرچشمہ ہے، اِس بات کو ایک قدم آگے لے جاتا ہے۔ جیسا کہ(لُوقا 6: 40) میں لکھا ہےشاگِرد اپنے اُستاد سے بڑا نہیں بلکہ ہر ایک جب کامِل ہُؤا تو اپنے اُستاد جَیسا ہو گا۔
شاگرد ہونا صرف تعلیم سننا اور اسے اپنانا نہیں ہے بلکہ اسے اس حد تک عملی طور پر نافذ کرنا ہے کہ وہ اُستاد کی مانند بن جائے۔یسوع نے وہ سب کچھ پورے طور پر ظاہر کیا جو وہ سکھاتے تھے جیسے محبت . معافی . ترس . راستی وغیرہ۔ ہم یہ بات انجیلوں میں بار بار دیکھ سکتے ہیں۔
میں آپ سے ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوںدوست کیا آپ یسوع مسیح کی مانند دن بہ دن بنتے جا رہے ہیں؟ میں سمجھتا ہوں کہ آپ سیکھ رہے ہیں کہ کیسے اُس میں جینا ہے اور میں آپ کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ آپ اسی راہ پر چلتے رہیں! میں جانتا ہوں کہ آپ خدا سے محبت کرتے ہیں اور اُسے زیادہ جاننا چاہتے ہیں ساتھ ہی اُس کے کلام کو بہتر سمجھنا چاہتے ہیں (اسی لیے آپ آج کا معجزہ پڑھتے رہتے ہیں)۔ 😉
یسوع کی مانند بننے کا یہ اندرونی عمل یقیناً آسان نہیں ہے مگر یہ ضروری ہے۔ اپنے اندر یسوع کا کردار پروان چڑھائیں۔ کبھی نہ روکیں جذبہ محبت،اور ترس کا مظاہرہ کرتے ہوئےآپ اُس کی طرح جینا منتخب کریں اس طرح اُس کی ذات آپ کے ہر کام میں روشن ہوگی تاکہ دنیا آپ میں مسیح کو دیکھے اُس بھید کے جلال کی دَولت کَیسی کُچھ ہے ۔(کلسیوں 1: 27)
آپ ایک معجزہ ہیں۔
ایرک

